Saturday, March 17, 2018

ارزل العمر

ارزل العمر
عابدہ رحمانی
میں نے پردہ کسکا کرکھڑکی سے جھانک کر دیکھا ،لنڈا نےآج گیراج سیل   لگا یاتھا ۔وہ ہر سال گرمیوں میں گیراج سیل ضرور لگاتی ہے ۔اکثر تویہ کہتی ہے کہ میں اپنے گھر کی چیزیں تبدیل کر رہی ہوں جی بھر جاتا ہے انکو دیکھ دیکھ کے ۔گرمیوں میں یہاں گلی گلی گیراج سیل لگ جاتےہیں اکثرلوگ  اپنی  متروک اور غیر ضروری اشیاء سےفراغت پانا چاہتےہیں۔ کچھ نقل مکانی کر رہے ہوتے ہیں ۔ ہم جیسے لوگ ضرور تا اور شوقیہ پہنچ جاتے ہیں بسا اوقات تو پیک کی ہوئی بالکل نئی اشیاء اونی پونی قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں ۔ عام طور سے یہ گیراج سیل یا گیراج کے باہر سجا بازار ہفتے کے روز صبح  سات بجے سے دو پہر ایک بجے تک ہوتا ہے ۔ رہنمائی کرنے کے لئے لوگ ایک روز پہلے ہی سے نشاندہی کرنے والے بورڈ چوراہوں اور سڑک کے کنارے لگا لیتے ہیں جن پر پتہ اور تاریخ درج ہو تا ہے ۔ شائقین اور گاہک انتظار میں ہوتے ہیں اور علی الصبح ہی عمدہ اشیاء کے شکارمیں پہنچ جاتے ہیں۔ 
یہ تو بالکل گھر کے مقابل تھا میں نے کچھ کیش ٹٹولا گلے میں بیگ لٹکایا اور پہنچ گئی۔
لنڈا نے کافی اشیا سجا رکھی تھیں ۔ اچھے خاصے برتنوں کے سیٹ ، نادر قسم کی  سجاوٹ کی اشیاء، کانچ کی مرصع بڑی بڑی گڑیا ئیں، باورچی خانے کا سامان ، چمچے ،برتن ،کپڑے ،جوتے ،کڑھائی اور بنائی کا سامان ، چادریں،  میز پوش غرضیکہ انواع و اقسام کی اشیاء تھیں ۔ 
چند گاہک خریداری میں مصروف تھے ۔ انسے فارغ ہوئی تو لنڈا میری طرف متوجہ ہوئی۔ 
ہیلو ہائے کے بعد میں نے  یہاں کی گرمیوں کی تعریف کی جنکا ان یخ بستہ علاقوں کے لوگوں کو شدت سے انتظار ہوتا ہے۔" موسم بہت حسین ہے اسقدر خوبصورت دن ہے۔
 آج تو تم نے بہت بڑا بازار سجایا ہے ۔ انواع و اقسام کی چیزیں ہیں ۔ " میں نے اسکی سیل کی تعریف کی۔
" ہاں یہ سب مام کی چیزیں ہیں ۔ مام بہت شوقین تھیں دنیا جہاں کی چیزیں اکٹھی کی تھیں اور اپنی چیزوں سے بہت پیار کرتی تھیں۔کچھ چیزیں تو ہم تینوں بھائی بہن نے آپس میں تقسیم کر لیں "
" تو کیا انتقال ہوگیا؟ "
" نہیں زندہ ہے ۔ ترانوے برس کی ہوگئی ہیں اور الزائمر کی مریضہ ہیں ۔ نہ زندوں میں نہ مردوں میں ،  مجھے دیکھتی ہیں تو مجھے اپنی ماں سمجھتی ہیں ۔ انکی باتیں سنکر میں سخت ہیجان میں آجاتی ہوں ۔وہ میرے سامنے چھوٹی سی بچی بن جاتی ہیں ۔ جب میں انکو بتاتی ہوں کہ میں آپکی بڑی بیٹی لنڈا ہوں ۔ تو انہیں کچھ یاد نہیں آتا اور ناراض ہوجاتی ہیں۔انسان کسقدر بے بس ہے۔ 
یہ سب بہت مشکل ہے ۔بے حد مشکل ہے ۔ کاش ، اے کاش کہ مام کو اب موت آجائے ۔ مام کو اب مر جانا چاہئے ۔ " لنڈا نے پتھرائی ہوئی آنکھو ں سے مجھے دیکھا ۔
 
حدیث پاک میں یہ دعا ہے
اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی اور سستی سے ، بزدلی اور ارزل العمر سے ( بڑھاپے کی ذلیل حدود میں پہنچ جانے سے)زندگی اور موت کے فتنوں اور عذاب قبر سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں

Sunday, March 11, 2018

غلط فہمی

غلط فہمی ۔۔افسانہ
از 
عابدہ رحمانی

میری دوبئی ائر پورٹ سے کراچی کیلئےروانگی تھی ۔جانے سے دو روز پہلے خبر ملی کہ نسیمہ ( جو چند روز پہلے دوبئی میں رکتے ہوئے کراچی گئی تھی) کے ساتھ والی سیٹ پر ایک خاتون اس سے پوچھتی رہی کہ دوبئی میں کیا شاپنگ کی ہے ؟ اور نسیمہ نے خوب بڑھا چڑھا کر تفصیلات بتائیں ۔ اسکی شیخی خوری اور خود نمائی کی عادت تو تھی ہی اور اسطرح کے قصے تو وہ خوب چسکے لے لے کر بیان کرتی تھی ۔اسے  خوب یاد ہے کراچی پہنچ کر خاتون نے کسی کو فون کیا اور کچھ تفصیلات بتاتی رہی ۔ اسے اسکے بھائی لینے آئے تھے ۔ گھر پہنچے تو اسلحے کے زور پر ایک اور گاڑی گیٹ میں داخل ہوئی نسیمہ سمیت تمام گھر والوں کا صفایا کر دیا ۔ جانیں اور عزت بچ گئی ،یہی غنیمت تھا ۔
 نہ تو میں شیخی خور ہوں اور نہ ہی میں نے دوبئی میں کوئی خاص خریداری کی تھی لیکن میں نے فیصلہ کیا تھا کہ لئے دئے رہوں ۔ گیٹ کے قریب نشست سنبھالی تو چاروں طرف نظر دوڑائی ۔ کونے میں ایک پاکستانی جوڑا براجمان تھا دونوں ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈال کر ایک دوسرے پر نچھاور ہو رہے تھے ۔ہمارے پاکستانی کلچر میں میاں بیوی تو ایسا ہرگز نہیں کرتے اور وہ بھی پبلک کے سامنے۔ لڑکی کا لباس بھی قدرے بے حجابانہ تھا ۔ شاید شو بز سے تعلق ہو ۔
"دوبئی میں مزے کرلو بچو"  میں نے دل میں سوچا یہ گرل فرینڈ کا چکر کھلم کھلا تو اب بھی پاکستان میں نہیں چلتا۔۔اتنے میں ایک لڑکا میرے پاس آیا " آنٹی آپ کراچی جارہی ہیں ،میں بھی کراچی جارہا ہوں ۔میں یہاں اکیلا رہتا ہوں جب بھی موقع ملتا ہے کراچی کا چکر لگا لیتا ہوں باقی فیملی وہیں ہے۔ میں بادل ناخواستہ اسکی کہانی سنکر ہوں ہاں کرتی رہی۔ 
اتنے میں جہاز میں جانے کا اعلان ہوا۔ جہاز میں داخل ہوئی تو دیکھا وہی جوڑا میرے سامنے والی سیٹ پر براجمان  ہے ۔ ایک فلائیٹ اٹینڈنٹ انکے پاس آیا اور انکو خوش آمدید کہا "ہمیں خوشی ہے آپ ہمارے ساتھ سفر کر رہے ہیں ۔اس سے یہ بات تو طے ہوگئی کہ  یہ شو بز کے لوگ ہیں ۔لیکن کون ہیں اتنے میں ایک خاتون میری ساتھ والی سیٹ پر آئیں اور انکو دیکھ کر چہک اٹھیں "ارے یہ تو رامس   ہے اسکا فلاں فلاں شو کافی مشہور ہے آسدن نازیہ خان شو میں آئے تھے ۔ کیا آپ نہیں جانتیں ؟ " "یہ لڑکی کون ہے اور اسکی کیا ہے ؟ میری ساری توجہ لڑکی کی طرف تھی ۔خاتون نے لاعلمی کا اظہار کیااور بتایا کہ اسکی تو ابھی تک شادی ہی نہیں ہوئی ۔ میں انپر ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی کہ میں امریکہ سے آئی ہوں اور میرے پاس پاکستانی چینل نہیں ہیں اسلئے میں انہیں قطعی  نہیں جانتی۔
جہاز اڑاہی تھا کہ چائے کی سروس شروع ہوئی ۔ خاتون  کے ہاتھ پر مکھن لگ گیا تھا  اور ان کا دودھ کا پیکٹ نہیں کھل رہاتھا انہوں نے رامس سے کھلوایا اور اسنے دانتوں سے کھول لیا ۔ خاتون نے اس ے ٹیشو پیپر بڑھا کر ، اس  پر آٹو گراف بھی لے لیا اور اسکے مختلف پروگراموں کی تعریف کرتی رہیں۔ میں قدرے جز بز ہوتی رہی کہ کسطرح گفتگو کا آغاز کروں ۔ اسکے  ساتھ والی لڑکی جو تقریباً اس پر جھکی ہوئی تھی  اس کو متلی شروع ہوئی ، اسنے اسکے منہ سے الٹی کے لئے بیگ لگا لیا ۔۔بالآخر میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا ،" یہ آپکی بیوی ہے کیا ؟ " میں نے پوچھ ہی ڈالا ۔ "جی ہاں جی ہاں بالکل ،یہ روبی ہیں کافی مشہور ماڈل ہیں ،ہماری دو مہینے پہلے ہی شادی ہوئی ہے کچھ طبیعت ٹھیک نہیں ہے انکی " یہ سن کر میری تمام پریشانی دور ہوئی ۔مجھے یک گونہ اطمینان اور سکون ہوا ۔ انکے جائز رشتے ، آپس کی محبت اور الفت مجھے بے حد بھانے لگی ،اور پھر انسے کراچی امد تک ہر خطرے سے بے نیاز ہو کر خوب گپیں لگائیں۔۔

Thursday, March 8, 2018

International women's day

International Women's Day (8 March)

Abida Rahmani

International Women's Day (8 March) is a global day celebrating the economic, political and social achievements of women past, present and future. In some places like China, Russia, Vietnam and Bulgaria, International Women's Day is a national holiday.Annually on 8th March, thousands of events are held throughout the world to inspire women and celebrate their achievements. A global web of rich and diverse local activities connects women from all around the world ranging from political rallies, business conferences, government activities and networking events through to local women's craft markets, theatrics performances, fashion parades and more.
Many global corporations have also started to more actively support IWD by running their own internal events and through supporting external ones.Year on year IWD is certainly increasing in status. The United States even designates the whole month of March as 'Women's History Month'.
So make a difference, think globally and act locally !! Make everyday International Women's Day. Do your bit to ensure that the future for girls is bright, equal, safe and rewarding.
Women in Islam
In the midst of the darkness that engulfed the world, the divine revelation of Islam echoed in the wide desert of Arabia with a fresh, noble, and universal message to humanity:"O mankind! Be dutiful to your Lord, Who created you from a single person (Adam), and from him,He created his wife [Hawwa (Eve)], and from them both He created many men and women; and fear Allâh through Whom you demand (your mutual rights),...". [Noble Quran 4:1] The Quran dedicates numerous verses to Muslim women, their role, duties and rights, in addition to Sura 4 with 176 verses named "An-Nisa" ("Women")
At a time when female children were buried alive in Arabia and women were considered transferable property, Islam honored women in society by elevating them and protecting them with unprecedented rights. Islam gave women the right to education, to marry someone of their choice, to retain their identity after marriage, to divorce, to work, to own and sell property, to seek protection by the law, to vote, and to participate in civic and political engagement.
Khadija ra the Prophet (PBUH) 's wife  was the first person to have an abiding faith in the utterances of the Prophet (peace and blessings be upon him) and to accept Islam as her religion and her way of life. She was blessed with the distinction of having been greeted with Salam (greetings) by Allah and the Angel Jibril.
Financial Resposibilities
In Islam, women are not obligated to earn or spend any money on housing, food, or general expenses. If a woman is married, her husband must fully support her financially and if she’s not married, that responsibility belongs to her closest male relative (father, brother, uncle, etc).
She also has the right to work and spend the money she earns as she wishes. She has no obligation to share her money with her husband or any other family members, although she may choose to do so out of good will. For instance, Khadija, the wife of the Prophet Muhammad (pbuh), was one of the most successful businesswomen of Makaah and she freely spent from her wealth to support her husband and the cause of Islam.
Women's Education
Muhammad (pbuh) declared that the pursuit of knowledge is obligatory on every Muslim – male and female. This declaration was very clear and was largely implemented by Muslims throughout history. One of the most influential scholars of Islam was Muhammad(PBUH)’s wife, Aisha ra. After his death, men and women would travel to learn from her because she was considered a great scholar of Islam. She is the narrator of about 2000 ahadith from Prophet (SAW).
Islam encouraged  education of Muslim women. According to a hadith , Muhammad (PBUH) praised the women of Madina  because of their desire for religious knowledge.
How splendid were the women of the Ansar shame did not prevent them from becoming learned in the faith.
Politics and Social Services
Among the early Muslims, women were active participants in the cohesive functioning of the society. Women expressed their opinions freely and their advice was actively sought. Women nursed the wounded during battles, and some even participated on the battlefield. Women traded openly in the marketplace, so much so that the second caliph, Umar, appointed a woman, Shaffa bint Abdullah, as the supervisor of the bazaar.
Inheritance
Before Islam, women all across the globe were deprived of inheritance, Islam gave women the right to own property and inherit from relatives, such as father, husband, son and in some cases from brother.
Whether a woman is a wife, mother, sister, or daughter, she receives a certain share of her deceased relative’s property.  While many societies around the world denied women's inheritance, Islam assured women this right, illustrating the universal justice of Islam’s divine law.
Marriage and Divorce
In Islam, marriage is based on mutual peace, love, and compassion. God says about Himself, “And of His signs is that He created for you from yourselves mates that you may find tranquility in them; and He placed between you affection and mercy…” (Quran 30:21) Muhammad (pbuh) embodied the best character and is a role model for all Muslims. His example of being helpful around the household and treating his family with compassion and love is a tradition that Muslims strive to implement in their daily lives. Muhammad (pbuh) treated his wives with the utmost respect and honor and was never abusive towards them. One of his traditions clearly states, “The best of you are those who are best to their wives.”
A Muslim woman has the right to divorce her husband if she is unsatisfied with the relationship. This is called Khulaa in Arabic. In this case she has to surrender her dowry, which was given during the marriage contract.
Modesty
In an environment where woman is  constantly emphasized to show her body and beauties through various media and public concerns. Although Muslim women are falsely classified as oppressed based on their modest dress, they are in fact liberated from such a liberal presentation by the society around them. This modest appearance, which includes coverings and sometimes veiling, highlights a woman’s personality and character . In this regard, Muslim women identify with Mary, the mother of Jesus (pbuh), who is known for her piety and modesty.
Islam has elevated the status of women as a mother, a wife, a sister and it was done 1400 years ago when the world was in dark ages. We the Muslim Women should be proud of this status.

Sunday, February 25, 2018

تندرستی ہزار نعمت ہے۔



تندرستی ہزار نعمت ہے 
از
عابدہ رحمانی
اللہ تبارک و تعالی کی بے پناہ نعمتوں میں صحت و تندرستی ایک بیش بہا نعمت ہے ۔ بالکل درست کہا گیا ہے جان ہے تو جہان ہے ۔ اگر انسان صحت مند نہ ہو تو دنیا کی تمام رنگینیاں ، دلچسپیاں ، گونا گوں نعمتیں  ہیچ نظر آتی ہیں ۔صحت وتندرستی کے عالم میں انسان کو اس نعمت کی قدر و قیمت کا قطعی  احساس نہیں ہوتا ،لیکن بیمار ی ،دکھ اور تکالیف جھیل کراور پھر خوش قسمتی سے  بیماری سے مکمل شفا یابی پا کر اسے اس انمول اور بیش بہا نعمت کی قدر و قیمت کا احساس ہوتا ہے  کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور جان ہے تو جہاں ہے۔
کسی بیمار شخص کی سب سے بڑی تمنا اور خواہش صحت کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتی۔

اسوقت جبکہ دنیا میں بھانت بھانت کی جاں لیوا بیما ریاں پھیلی ہوئی ہیں ،صحت و تندرستی ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ اسی صحت و تندرستی کے حصول کے لئے ہم کسقدر کوششیں کرتے ہیں ۔بہترین صحت بخش غذا کا حصول ، ورزش، آرام ، ذہنی اور دماغی سکون ، بروقت علاج معالجہ ہماری زندگی کو پر سکون اور صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے اور قدرت نے انسانی جسم میں ایک خود مدافعتی انتظام رکھا ہے جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے۔
ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیماریاں ہمارے جسم میں  ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘

مثلاً ہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارےدل کو کمزور کر دیتے ہیں مگر ہم جب تیز چلتے ہیں‘ جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘ ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘ یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘

 دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘

 گردوں کی پیوند کاری 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے‘

ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑےہوتے ہیں- یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے نه اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں‘ نه نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں-

 سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے‘

 ہمارا جگرجسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے‘

 سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘ اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘ آپ دوسروں کو جگر عطیہ کر سکتے ہیں‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں 

جب کہ ہمارے بدن میں ایسےہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔
ﺍﯾﮏ ﻟﻘﻤﮧ ﻣﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﻌﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺍُﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺗﻨﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﻗﺪﺭﺕ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ 
ﺍﮔﺮ ﮔﺮﻡ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺗﺎﺯﮦ ﯾﺎ ﺑﺎﺳﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻧﺎﮎ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ،
ﮐﮍﻭا، ﺗﺮﺵ، ﺑﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻣﺮﭺ ﻣﺼﺎﻟﺢ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺯﺑﺎﻥ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺳﺨﺖ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﺍﻧﺖ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ،
الغرض ﺍﯾﮏ ﻟﻘﻤﮧ ﻣﻌﺪﮮ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍس قدر ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻭ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ہے۔
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺛﻘﯿﻞ ﭼﯿﺰ ﺣﻠﻖ ﺳﮯ ﺍُﺗﺮ ﮨﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻣﻌﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮉ ﺍﺳﮯ ﮔﻼ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ 

ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍﺱ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ .... 

ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﺭﺏؔ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﻧﮯﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﮐﺎﻡ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻨﺪﮮ......
"ﺣﻼﻝ ﻟﻘﻤﮧ ﮨﯽ ﺣﻠﻖ ﺳﮯ ﺍُﺗﺎﺭﻧﺎ"
پر سکون اور گہری  نیند ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ایک نارمل انسان کو سات ، آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنی چاہئے۔میں پچھلے دنوں بے خوابی کے عارضے سے دوچار تھی ۔خواب آور دوائیوں سے طبیعت اور گری گری رہتی تھی استعمال نہ کر نیکی صورت میں بیشتر رات جاگتے ہوئے ، دعائیں کرتے ہوئے گزرتی تھی ۔ اس تکلیف کا احساس وہی کرسکتا ہے جو اس دور سے گزرا ہو ۔ اچھی نیند بھی اللہ تعالی کی بیش بہا نعمت ہے ۔ اس نیند کا اسرار بھی خوب ہے ۔ ہم دعا کرتے ہیں اللھم باسمگ اموت و احیا ۔اے اللہ تیرے نام سے میں مرتی ہوں اور زندہ ہوتی ہوں ۔
نیند اور خوابوں کی دنیا کی غفلت کو موت کہا گیا ہے ۔ جب تک سانس چلتی رہے تو نیند کی کیفیت ہوتی ہے اس کیفیت سے جب ہم بیدار ہوتے ہیں تو گویا دوبارہ زندہ ہوتے ہیں ۔۔
 صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی مگر جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘ ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی‘ 

ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک صحت کاتخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے‘

 ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔یہ مسل ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسل جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں کھول سکتا‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں‘ 

دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لیے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لیےتیار ہیں‘

ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسوکے برابر مائع ہوتا ہے‘ یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘ ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘
لوگ صحت مند گردے کے لیے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہیں‘

آنکھوں کاقرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘ 

دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘

 آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لیے لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں‘

 دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘ انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے‘

قبض اور بواسیر نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘

دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے‘

آدھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے‘ 

شوگر‘ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں

 اور آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگرآپ کو شفا نہیں ملے گی‘ 

منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں‘ ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں‘ 

ہم اس عظیم مہربانی پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے‘ ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں‘ ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے‘ ہم سیدھا چل سکتے ہیں‘ دوڑ لگا سکتے ہیں‘ جھک سکتے ہیں اور ہمارا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں‘ ہم آنکھوں سے دیکھ‘ کانوں سے سن‘ ہاتھوں سے چھو‘ ناک سے سونگھ اور منہ سے چکھ سکتے ہیں 

تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘ اس کے کرم کے قرض دار ہیں اور ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘

 ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔ یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔


اسی لئیے ربِ کریم قرآن میں کہتے ہیں.....

➰ اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے.۔!!
رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا:

الله سے معافی اور صحت کا سوال کرتے رها کرو کیونکہ ایمان کی نعمت کے بعد تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نهیں.

الله پاک ہم سب کو ھمیشہ تندرست اور آباد رکھے

Tuesday, February 20, 2018

منتشر جذبات

"منتشر جذ بات"

نہ گھر نہ ٹھکانہ کہاں جا رہی ہوں
 اپنی دھن میں مست بھاگتی جا رہی ہوں

زندگی کی یہ منزلیں دلچسپ و حسیں
کیا لینا ہے ان سے پر ڈھونڈتی جا رہی ہوں

یہ اسرار زیست موت کی یہ پہنائیاں
تذبذب میں غرق  جاگتی جا رہی ہوں

مرے مالک ترےامتحان یہ مری قسمت
یہ دکھ ہیں میرے اپنے جھیلتی جا رہی ہوں

نہ ہے کوئی دوست نہ کوئی غمگسار اپنا 
تلخ و شیریں کو خوش خوش پھانکتی جا رہی ہوں

یہ قتل و خوں گرتے ہوئے یہ لاشے
گریہ گریہ مرادیس مگر چاہتی جا رہی ہوں

جانے والے بنا کچھ کہے چلے گئے ہیں 
تلاش میں انکی میں کیوں رلتی جا رہی ہوں

ترا کرم ، فضل ترا ہی آسرا ہے 
اسی کو میں ہر گھڑی مانگتی جا رہی ہوں

عابدہ رحمانی

Monday, February 19, 2018

اس نئی دنیا میں۔۔

 اس نئی دنیا میں 
از
عابدہ رحمانی
آج یونیورسٹی سے چھٹی تھی اگلا سمسٹر شروع ہونے میں چند روز باقی تھے۔ زہرہ کی آنکھ کھلی تو امی ابا کے کمرے سے انکے فون پر بلند آواز میں باتیں کرنے کی آواز سنائی دی ۔ابا جب فون پر بیرون ملک بات کرتے تھے تو انکی آواز اچھی خاصی بلند ہوتی ۔" بھائی جی مجھے اور رعنا کو تو کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے تو فخر اور خوشی کا مقام ہے لیکن پھر بھی میں زہرہ سے پوچھ لیتا ہوں۔طاہر اپنا ہی بچہ ہے اسکی قابلیت اور فرمانبرداری میں کیا شک ہے۔ہاں میں اس سے ایک عرصے سے ملا نہیں ۔ہاں ہاں آپ بات کروا لیجئے گا۔" اچھا تو یہ میرا ہی ذکر خیر ہے زہرہ کے کان کھڑے ہوگئےأب اسکی سمجھ میں پوری بات آگئ تھی ۔بڑے ابا ( اسکے تایا) کا امریکہ سے فون تھا اور وہ اپنے بیٹے کیلئےاسکے رشتے کی بات کر رہے تھے۔ اسے تھوڑی سی گھبراہٹ ضرور ہوئی طاہر کو اسنے کئی سال پہلے دیکھا تھا جب اسنے میٹرک کیا تھا اور وہ ہائی سکول کرکے آیا تھا اس سے دو ڈھائی برس بڑا تھا ۔اب وہ الیکٹریکل انجینئر نگ کرکے کسی اچھی فرم میں ملازم تھا ۔تایا زاد ہی سہی لیکن امریکہ کا پلا بڑا۔۔اور ایک مدت سے کوئی واسطہ  نہ تعلق ،وہ قدرے پریشان سی تھی۔۔
زہرہ کی پرورش ایک متوسط ، روشن خیال مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی ۔آنکھ کھولی تو گھر والوں کو روزے نماز اور اسلامی اقدار کا پابند پایالیکن بہت زیادہ سختی نہیں تھی ۔والد کلاسیکل موسیقی اور غزلوں کے دلدادہ تھے ۔خود بھی شعر کہتے تھے اور ملک کے بہترین شعرا سے تعلق تھا مشاعروں کا انعقاد اور شرکت کرنا انکے معمولات میں سے تھا اور اسی طرح کلاسیکل موسیقاروں کو بھی سننا انکا شوق تھا ۔ بے شمار کیسٹ اور سی ڈیز کا مجموعہ اکٹھا کیا تھا لیکن مجال ہے کہ کوئی نماز قضا ہو پابند صوم و صلواۃ گھرانہ تھا ۔ وہ بڑی ہوئی تو باہر نکلنے پر امی کہتیں ،"زہرہ  ذرا دوپٹہ ٹھیک کردو سر پر اوڑھ لو یہ کندھے سے لٹکانے کا کیا فائدہ ؟" کپڑے وہ ایک سے ایک پہنتی لیکن پھر بھی امی کی تاکید تھی کہ کپڑے زیادہ چست اور فٹنگ والےنہ ہو ں نہ ہی کپڑا باریک ہو ۔ عزیز رشتہ داروں ،خالہ زاد، پھوپھی زاد، چچا زاد لڑکوں سے ہنسی مذاق کھیل کود جو بچپن کا معمول تھا بڑا ہونے کے بعد قدرے تکلف میں تبدیل ہو گیا۔
اسی طرح کی میانہ روی والے ماحول میں جو ایک عام پاکستانی گھرانے کا معمول تھا اسکی پرورش ہوئی ۔ جب اسنے انجنیئرنگ کالج میں داخلہ لیا تو لڑکوں کے ساتھ پڑھنے کا پہلا اتفاق تھا ۔وہ پردہ دار تو تھی نہیں لیکن پھر بھی غیر لڑکوں سے بات چیت سے کتراتی اور ہچکچا تی ۔ اسنے اپنا لڑکیوں کا گروپ بنایا تھالڑ کوں میں اسی وجہ سے وہ مغرور مشہور تھی ۔ہاں ضرور تا بات چیت ہو جاتی۔
ابھی وہ انجینئر نگ کے آخری سال میں تھی کہ امریکہ والے اکبر تایا نے اپنے بیٹے طاہر کیلئے اسکا رشتہ مانگا۔
دادی کے انتقال کے بعد  وہ کبھی پاکستان نہیں آئے ۔ فون یا خط کے ذریعے سے رابطہ تھا اس زمانے میں کبھی کبھی فون پر ہی رابطہ ہوتا تھا ۔اس زمانے میں نہ انٹرنیٹ نہ ہی ای میل اور نہ ہی سوشل میڈیا اور تصویری رابطہ۔ 
امی نے مروتا اس سے پوچھ لیا بلکہ مطلع کردیا کہ اسکا رشتہ طاہر سے ہو رہاہے ۔زہرہ کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا ۔اسنے پہلے ہی یہ معاملہ والدین پر چھوڑ رکھا تھا لیکن کاش کوئی حالیہ تصویر ہی دیکھ پاتی ۔ لیکن وہ کچھ کہہ نہ سکی " طاہر سے تمہارے ابا کی بات ہوئی تھی وہ اس رشتے سے بہت خوش ہے ۔ وہ لوگ ٹیلی فون پر نکاح کرنا چاہتے ہیں  تاکہ کاغذی کارروائی شروع ہو جائے پھر وہ رخصتی کے لئے آئینگے ۔اس دوران تمہاری پڑھائی بھی مکمل ہو جائیگی۔"امی نے اسے تفصیلات بتائیں۔
بڑے ابا پورے خاندان میں جدت پسند یعنی موڈرن اور لبرل مشہور تھے۔ امریکہ پڑھنے گئے تو وہیں کے ہورہے۔ پھر شادی بھی وہیں ایک امریکن عورت سے کی ۔ایلس سے بدل کر عائشہ نام رکھا تھا ۔چار بچے تھے ۔ امی بتاتی تھیں اب کافی تبدیلی آگئی ہے اور وہ سب بہت پابند مسلمان ہیں ۔ایک مرتبہ  دادی اور سب سےملانے لائے تھے تو وہ گرمی، مچھر اور ہر وقت کے مہمانوں سے کچھ پریشان  سی ہو گئ تھیں لیکن پھر بھی اچھا وقت گزرا۔
فون پر نکاح بھی خوب ہوا ۔ پہلے تمام تفصیلات طے ہوئیں کاغذات تیار ہوئے ۔ زہرہ کو تیار کیا گیا فوٹو گرافر نے وڈیو اور تصاویر بنائیں فون پر ہی ایجاب و قبول ہوا۔ تصاویر کو ادھر سے ادھر جانے میں ہفتہ دس دن لگ گئے ۔ امی نے جب اسے اطہر کی تصویر دکھائی تو وہ ایک باریش نوجوان کو دیکھ کر قدرے گھبرا سی گئی۔ اسنے سوچا بھی نہ تھا کہ گوری ماں اور آزاد خیال باپ کا بیٹا اس حلیے میں ہوگا ۔" شاید وقتی یا فیشنی داڑھی ہو"۔ ابا کے اصرار پر ایک مرتبہ طاہرسے مختصر سی بات چیت ہوئی وہ ٹوٹی پھوٹی اردو میں اس سے باتیں کر رہا تھا تو زہرہ نے خود ہی کہا آپ مجھ سے انگریزی میں بات کر سکتے ہیں۔ اسکا تو گویا مسئلہ حل ہو گیا ہر جملے میں الحمدللّٰہ ، انشاءاللہ ، ماشااللّہ سنکر اسے اندازہ ہوا کہ داڑھی فیشنی یا وقتی نہیں ہے۔
امریکہ روانگی کےکاغذات تیار ہونے لگے ساتھ ہی اسکے فائینلز شروع ہوئے ۔ امریکن ایمبیسی میں انٹر ویو کے بعد اس تمام کارروائی میں مذید تیزی آگئی ۔ پھر وہ دن بھی آگیا کہ اسکے پاسپورٹ پر ویزہ لگ گیا اور چھ مہینے کے اندر اسے امریکہ روانہ ہونا تھا۔
اگلے مہینے ہی رخصتی کی تاریخ طے ہوئی ۔ اسکے والد اور تایا نے ملکر ایک بڑی تقریب اور دعوت کا اہتمام کیا جسمیں تمام عزیز وِ اقارب کو مدعو کیا۔ 
امریکہ سے بڑے ابا، طاہر ،تائی اور نور (انکی بیٹی )آئے۔ انکے حلیے اور طور طریقے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی آپس میں توسب انگریزی بولتے تھے لیکن طور طریقے حد درجہ اسلامی، تائی اور نور بیشتر اوقات عبایا حجاب میں ملبوس ہوتیں گھر میں بھی وہ ابا اور دیگر عزیزوں کے سامنے سر پر دوپٹہ یا حجاب لپیٹ کر رکھتیں ۔ بڑے ابا اور طاہر اپنی نمازوں کی ادائیگی کے لئے قریبی مسجد میں جاتے یا پھر گھر میں جماعت کا اہتمام ہوتا ۔ ہم پاکستانی انسے کہیں زیادہ موڈرن اور لبرل دکھتے۔ زہرہ کے لئے وہ دیگر تحائف کے ساتھ دو خوبصورت عبایا اور مختلف سکا رف لائے ۔ شادی کے بعد سب نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کا پروگرام بنایا ۔ زہرہ اور طاہر کا بعد میں امریکہ جاکر ہنی مون کا پروگرام تھا۔
گرمیوں کے دن تھے اور شمالی علاقوں کا حسن اپنے جوبن پر تھا۔ اسنے انکی دلجوئی کے لئے پہلی مرتبہ انکا لایا ہوا عبایا حجاب پہنا تو اسے قدرے الجھن ہوئی طاہر اسے اس حلیے میں دیکھ کر بہت خوش ہوا اور اسکی تعریفوں کے پل باندھ لئے۔ زہرہ سمجھ گئی کہ وہ اسکو باہر اسی لباس میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اسنے پھر امی سے مزید عبایا خریدنے کی خواہش ظاہر کی ۔
لاس اینجلس آنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ امریکہ میں رہتے ہوئے بھی اسکے سسرال والے کافی با عمل  مسلمان ہیں ۔ بڑے ابا نے اسے بتایا،" بیٹی امریکی معاشرے کی بے راہ روی دیکھ کر ہم نے اسلام کی رسی مضبوطی سے تھامنے کا فیصلہ کیا ۔اسی میں ہماری عافیت اور نجات ہے۔"
زہرہ نے بھی باقی ذمہ داریوں کے ساتھ اسی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا فیصلہ کیا ۔۔  عبایا حجاب اسکا بیرونی لباس اور شناخت بن گیا وہ اپنی اس تبدیلی پر خوش بھی تھی اور حیران بھی۔ 
 اب ایک اور مرحلہ درپیش تھا وہ اپنی الیکٹرانک انجینئر نگ کی ڈگری کو ضائع کیسے ہونے دیتی ۔لیکن اسے امریکہ میں لائسنس کا امتحان پاس کرنا تھا اور ملازمت حاصل کرنے کیلئے کئی پاپڑ بیلنے تھے ۔ طاہر اور باقی گھر والے اسکی مدد اور رہنمائی کر رہے تھے ۔یہاں آکر اسے اندازہ ہوا کہ سر ڈھکنا یہاں مسلمان عورت کی پہچان ہے لباس چاہے جو بھی پہنا ہو اور ظاہر ہے کہ لباس ساتر ہی ہوگا۔ وہ اپنے پاکستانی فیشن اور لباس کا مظاہرہ بمشکل خواتین کی  محفلوں میں کر پاتی ۔ وہ جسنے پاکستان میں بمشکل سر ڈھکا ہو گا اب پابندی سے سر پر سکارف یا حجاب پہننے لگی۔ وہ ہر دم اللہ کا شکر ادا کرتی ان تمام نعمتوں اور آسانیوں کے لئے جو اللہ تعالی نے عطا کئے تھے ۔ 
نیا ملک ،نئی زندگی ،نیا ماحول بہت کچھ سیکھنا تھا اور آگے بڑھنا تھا۔وہ اکثر گھبرا کر پریشان ہو جاتی ۔طاہر اسکی پریشانی بھانپ لیتا اور حوصلہ بڑھاتا۔نہ کوئی نوکر نہ ڈرائیو ر سارے کام خود کرنے تھے۔ڈرائیونگ لائسنس کا امتحان پاس کیا تو طاہر نے اسکے لئے ایک سیکنڈہینڈ ٹویوٹا کر ولا خریدی۔ اپنی ڈگری امریکہ میں منوانے کیلئے اسے کچھ کورس بھی ایک قریبی یونیورسٹی سے کرنے تھے۔ تین ماہ ساتھ رہنے اور سیر و تفریح کے بعد ہی وہ علیحدہ اپارٹمنٹ میں چلے گئے ایک بیڈ روم کا اپارٹمنٹ مختصر فرنیچر ویک اینڈ پر والدین کے ہاں چلے جاتے ۔زہرہ کی پکانے کی پریکٹس شروع ہوئی تو اچھا خاصہ پکانے لگی ۔ ڈالڈا کا دسترخوان اور دیگر کھانا پکانے کی کتابوں سے بھی مدد ملی ۔طاہر کو بیکنگ بہت اچھی آتی تھی اور جب وہ دعوت کرتی تو وہ کافی مدد کردیتا۔ اسے اپنی امی کے ساتھ گھر یلو کام کرنیکی عادت تھی ۔
یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لئے زہرہ کو کافی مراحل سے گزرنا پڑا بالآخر اسکی ڈگری ریاست کیلیفورنیا میں منظور ہوگئی لیکن چار اضافی تازہ ترین کورسز کرنیکے بعد ہی وہ پورے طور پر الیکٹرانک انجینئر کہلاتی اور پھر لائسنس ملتا۔۔اسکو کلاسوں میں چار مسلمان لڑکیاں نظر آئیں ۔ دو اپنا سر ڈھک کر آتیں زہرہ بھی سکارف پہن کر آنے لگی پتلون کے ساتھ ڈھیلی پورے آستین کی قمیص یا گرمیوں میں ہلکا اور سردیوں میں بھاری کوٹ یا جیکٹ پہنتی۔مسلمانوں کے خلاف آئے دن کچھ نہ کچھ شوشا میڈیا میں چھوڑ دیا جاتا ۔فلسطین عراق اور دیگر ممالک میں فوج کشی اور دست درازیاں جاری تھیں۔لیکن یہاں یونیورسٹی میں ماحول دوستانہ اور ہم آہنگی کا تھا۔مسلم ایسوسی ایشن کافی فعال تھی طاہر سے پوچھ کر وہ ایسوسی ایشن کی ممبر بن گئی اور انکی میٹنگز میں شرکت کرنے لگی۔ ابھی اسکے دو ہی کورس ہوئے تھے کہ اسے حمل ہوا طبیعت کی خرابی کے باعث اسنے سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ایک کورس لیا لیکن اسے بھی پورا کرنا انتہائی دشوار لگ رہا تھا۔اکثر کافی تھک کر دل برداشتہ ہوجاتی ۔ بچے کی پیدائش کے بعد یہ تعلیمی سلسلہ قدرے منقطع ہوا۔اسکی اولین ترجیح بچے کی دیکھ بھال تھی لیکن پھر یہی فیصلہ ہوا کہ ایک کورس جو باقی ہے وہ پورا کیا جائے اور لائسنس کا امتحان بھی ساتھ ہی ساتھ دیا جائے تو چھ ماہ کے بچے کو ڈے کئیر میں دے کر جانے لگی ۔خدا خدا کرکے یہ مرحلہ کسی طرح پورا ہوا۔ تو اب ملازمت کی تلاش شروع ہوئی ۔ اسے ملازمت کا کوئی تجربہ نہیں تھا اس لئے جب ایک سوفٹ وئر کمپنی نے انٹرنشپ کی پیشکش کی تو فورا قبول کرلی۔۔ منیجر نے دبے الفاظ میں اسے حجاب چھوڑنے کا مشورہ دیا لیکن پھر وہ خود ہی کہنے لگا ،"کیا یہ مذہبی طور پر ضروری ہے ؟ اور پھر وہ لوگ جیسے اسکے رنگ بر نگے حجابوں کے عادی سے ہوگئے۔
وہ اپنا کام بہترین طریقے سے کرتی ، اپنے اخلاق اور مستعدی سے دفتر والے اسکے گرویدہ ہوگئے۔ چھ ماہ کی انٹرنشپ کے بعد جب اسے ملازمت کی پیشکش ہوئی تو اسنے اسے قبول کرنے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کی۔
 اس ملک میں رہتے ہوئے اور سرد گرم سے گزرتے ہوئےبیس برس بیت گئے ۔اسکے تینوں بچے اب بڑے ہو چلے تھے بڑا بیٹا اب ہائی سکول میں آچکاتھا ۔ وہ انکی دینی تعلیم پر کافی توجہ دیتی ۔ اسنے اور طاہر نے اکنا( اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ) کی ممبر شپ بہت پہلے لی تھی اور وہ اب انکے اہم عہدے دار اور ایم جی اے تھے۔ اسلام اور مسلمانوں کی دفاع میں اکثر ٹی وی اور اخبارات میں انکے انٹرویو آتے۔
گیارہ ستمبر کے افسوسناک واقعے کے بعد اسلام دشمنی میں شدت آگئی تھی ( وہ جتنا سوچتی تھی اسے یہ مسلمانوں کی کارکردگی نہیں دکھتی) ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا ملبہ اسلامی دنیا پر گر پڑا تھا۔ القاعدہ اور پھر آئسیس یا داعش۔ مسلمانوں کو عام طور سے دہشت گرد جانا جاتا تھا۔ اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت جو کھل کر مسلمان مخالف تھے۔لیکن وہ لوگ ڈٹے ہوئے تھے پورے خاندان کی چھٹیاں اسلامی گروپوں اور مساجد کی سرگرمیوں میں گزرتیں ۔دوسرے بیٹے نے دس پارے حفظ کر لئے تھے اور امید تھی کہ وہ ایک سال میں پورا قرآن حفظ کر لے گا بیٹی ابھی دس سال کی تھی۔ اسکے ساتھ ہی وہ دونوں وقت نکال کر اولڈ ایج ہوم میں رضاکارانہ کام کرتے ۔دونوں بچے چھٹیوں میں مختلف ہسپتالوں میں والنٹئر کرتے۔ زہرہ کا مقصد تھا  اس ملک کے کار آمد شہری بننا برائیوں سے بچنااور اچھائیوں کو اپنانا۔ اپنے نوجوان بچوں کو یہاں کے معاشرے کی بے راہ روی سے بچانے کی پوری کوششیں تھیں ۔خاصکر انکے حلقہ احباب پر اسکی کڑی نظر ہوتی ۔
پاکستان آنا جانا رہتا تھا بچوں کو بھی نانا نانی اور خالہ ماموں کے بچوں کے ساتھ لطف آتا۔ امی ابا بھی تین مرتبہ آئےاور طویل عرصہ گزار کر گئے۔
  تائی جان کا کینسر سے انتقال ہو چکا تھا بڑے ابا اب انکے ساتھ رہتے تھے اور کافی ضعیف ہو گئے تھےانہوں نے معمر لوگوں کے گروپ میں شمولیت اختیار کر رکھی تھی اور انکے پروگراموں میں کافی فعال تھے۔
زندگی کے شب و روز اس نئی دنیا میں بھی اتنی ہی تیزی سے بیت رہے تھے ۔کبھی کبھی وہ سوچتی بقول منیر نیازی کے۔
ﻭﮦ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﯾﺎﺭ ﺗﮭﺎ ﺩﯾﺮ ﮐﺎ ، ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ
ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺑﺴﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ
ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺮ ﮐﺎ ﺁ ﺑﺴﺎﯾﮩﯽ ﺁﻧﺎ ﺟﺎﻧﺎ ﮬﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ، ﮐﮩﯿﮟ
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﺟﻨﺒﯽ
ﯾﮩﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﮐﺎﺭِ ﺣﯿﺎﺕ ﮬﮯ ، ﮐﺒﮭﯽ ﻗُﺮﺏ
ﮐﺎ ، ﮐﺒﮭﯽ ﺩُﻭﺭ ﮐﺎ
ﻣﻠﮯ ﺍِﺱ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﺭﻭﺍﮞ ﺩﻭﺍﮞ ، ﮐﻮﺋﯽ
ﺑﮯ ﻭﻓﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎ ﻭﻓﺎ
ﮐﭩﯽ ﻋُﻤﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﯾﮩﺎﮞ ﻭﮬﺎﮞ ، ﮐﮩﯿﮟ ﺩﻝ
ﻟﮕﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮧ ﻟﮕﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺧُﻮﺍﺏ ﺍﯾﺴﺎ ﺑﮭﯽ ﮬﮯ ﯾﮩﺎﮞ ،
ﺟﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﺘﮯ ﮬﻮﮞ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ
ﮐﺴﯽ ﺩﺍﺋﻤﯽ ﺷﺐِ ﻭﺻﻞ ﮐﺎ ، ﮐﺴﯽ
ﻣﺴﺘﻘﻞ ﻏﻢِ ﯾﺎﺭ ﮐﺎ
ﻭﮦ ﺟﻮ ﺍِﺱ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮔﺌﮯ ، ﮐﺴﯽ
ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮦ ﮬﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﺷﮩﺮ ﺿﺮﻭﺭ ﮬﮯ ، ﺍﻧﮩﯽ
ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﮬُﻮﺍ
ﯾُﻮﻧﮩﯽ ﮬﻢ ﻣُﻨﯿﺮؔ ﭘﮍﮮ ﺭﮬﮯ ، ﮐﺴﯽ ﺍِﮎ
ﻣﮑﺎﮞ ﮐﯽ ﭘﻨﺎﮦ ﻣﯿﮟ
ﮐﮧ ﻧﮑﻞ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﻨﺎﮦ ﺳﮯ ، ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ
 ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺩَﻡ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ