Friday, February 17, 2012

مشہور مصور صادقین سے ایک ملاقات--


صادقین سے ایک غیر متوقع  دلچسپ ملاقات

یہ اس زمانے کی بات ہے جب صادقین فریر ہال میں سنگ مرمر پر اپنی خطاطی کی نمائش کرنے والے تھے اخبارات سے خبریں مل رہی تھیں  میری والدہ کراچی آئی تھیں- انکو  سیر  و تفریح کرتے ہووے  فریر ہال پونچے   وہاں کے سبزازار پر بڑی  خوبصورتی سے سنگ مرمر  کی تختیاں سورہ الرحمن  کی  آیات سے آراستہ   سجی ہوئی تھیں   ہر ایک کے نیچے روشنی کا انتظام تھا ابھی روشنی تھی- کام  کرنے والے نے بتایا کہ باقاعدہ نمائش کل سے شروع ہورہی ہے ابھی ہم تیاری کر رہے ہیںصرف  ہم لوگ تھے -اتنے میں صادقین ایک خاتون کے ہمراہ اندر سے برآمد ہوے- دبلا پتلا سراپا اٹنگا سا پاجامہ اوپرقدرے گرم سرمئی کرتا بال الجھے بےترتیب، جیسے ان بالوں نے مدتوں سے حجام اور کنگھی کی شکل نہ دیکھی ہو - مری والدہ ذرا نفاست پسند تھیں ، انکا حلیہ دیکھ کر کہنے لگیں 'اس کا حلیہ دیکھو ،شہرت اور کام دیکھو "      بہت تپاک سے ملے ایک ایک تختی کے پاس   جا کر اپنے کام کی تفصیلات بتاتے رہے اتنے میں روشنیاں جل اٹھیں سبحاناللہ کیا منظر تھا سنگ مرمر کا ایک ایک رگ و ریشہ نمایاں ہو چکا  تھا اور اس پر خوبصورت  خطاطی کہ ہم عش عش کر رہے تھے -انہوں نے بتایا کہ یہ تخلیقات انہوں نے ٣-١/٢ سال کے عرصے میں پوری کی ہیں - کراچی شہر اور شہریوں  کے لئے انکا تحفہ ہے - میںنے  انکے لاہور عجائب گھر میں  انتہائی خوبصورت کام کے حوالے سے بات کی - جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ چھت پر سورہ یاسین کی خطاطی انہوں نے لیٹ کر کی ہے اور کبھی کبھی تو وہ گھنٹوں چت لیٹے  رہتے اور کمر بری طرح   اکھڑ جاتی- 
ایک شیٹ پر اپنے ہاتھ سے   سورہ الرحمن کی آیت لکھ کرہمیں  دی -کیا بہترین تحفہ تھا  اور کیا فیاضی ؟ 
حق مغفرت کرے کیا آزاد مرد تھا !
عابدہ رحمانی

2 comments:

  1. Rendezvous with Sadequain. Too brief but with interesting comments.
    KR

    ReplyDelete
  2. Absolutely, & then he died after a few months . Later on we regretted for not taking pictures with him. He told us that he was having fever. What a frail body & rest is history!
    I actually had that Red velvet covered Diary with me with Sadeqain's depictions & Iqbal's verses.
    Kept it safe.We got it in Mid 80s. Don't remember the bank's name , was it BCCI or UBL ?

    Hijraton ki nazr hogai.


    Thanks & salaam,


    Abida Rahmani

    ReplyDelete