آخری خواہش
--
عابدہ رحمانی
مریا کے گھر پہنچتے پہنچتے رات کے ڈیڑھ بج چکے تھے ماما کی مہربانی کہ وہ بچوں کو سلا چکی تھی اسے کتنی تمنا تھی کہ نیو ائر نایٹ پر اسکو ڈیوٹی مل جائےگاہکوں نے خوب دل کھل کر ٹپ دی اب صبح صبح شاپنگ کے لئے نکل جاؤنگی مال 8 بجے کھلے گا میں ساڑھے سات تک پہنچ جاؤنگیٓ ماما اپنے بوائے فرینڈ سے لڑ کر اسکے پاس آگئی تھی تو اسنے شکر کیا ورنہ پھر بچوں کو بھی ساتھ لےجانا پڑتا
اسے بلیک فرایڈۓ کی شاپنگ یاد آرہی تھی رات کے بارہ بجے بچوں کو ڈبل سٹرالر میں لپیٹ لپاٹ کر خریداری کرنے گئی لمبی لمبی لائینیں رات کے تین بجے جو بیسٹ بائے کا دروازہ کھلا لوگ پاگلوں کی طرح اندر گھسے لگتا تھا سب کچھ مفت بٹ رہا ہے ٹی وی تو مل گیا تھا باقی سب الیکٹرانکس جو اسے چاہئے تھے ختم ہوگئے اور چھوٹے جانسن کو نمونیہ ہوگیا سنگل مادر ہونا بھی کتنا مشکل ہے وہ تو شکر ہے سوشل سیکورٹی مل جاتی ہے اورتین مہینے ہوئے اسے یہ ملازمت گیارہ ماہ کی بیروزگاری کے بعد ملی ہے- پچھلا سال کتنا رف گزرا سوزی بھی ساتھ چھوڑی گئی سوزی کو یاد کرکے اسکے آنسو ٹپکنے لگے جب آخری بار اسے ویٹ کے پاس یو تھینائز کرنے لے گیئ تھی- رابرٹ سے طلاق ہوگئی اچھا ہے مشکل سے جان چھوٹی وہ تو میرے اوپر ایک اضافی بوجھ تھا ہم دونوں کے پلے کچھ نہیں تھا دونوں بینک رپٹ( دیوالیہ) تھے اتنے کریڈٹ کے بعد دیوالیہ ہونا ہی فائدہ مند تھا لیکن کلکشن کمپنیاں جان نہیں چھوڑتیں اب سب کچھ کیش پر لینا پڑتا ہے کریڈٹ ہسٹری بننے میں تو وقت لگے گا- خیر کیا فرق پڑتا ہے میں اس ملک میں کوئی انوکھی نہیں ہوں-
حیرت ہے ماما بھی سو چکی تھی ورنہ اسے نیو ایر وش کرتی میں نے ٹیکسٹ تو کردیا تھا اسنے ماما کے لئے ہیپی نیو ائر والے ٹیگ اور غبارے کے ساتھ والے پھولوں کو گلدان میں رکھا میز پر رکھی ہوئی بوتل قدرے خالی تھی شکر ہے ماما نے الکوحل کم کردی ہے - ماما کے خراٹوں کی آواز آرہی تھی اسے اپنا باپ یاد آیا ہسپتال میں پڑا ہوا کینسر زدہ - میں نے ٹیکسٹ تو کردیا تھا -اسکا جواب نہیں آیا کل شاپنگ کے بعد تھوڑی دیر کیلئے دیکھنے جاؤنگی
- سب سے پہلے تو کوچ کا ہینڈ بیگ لونگی اسے کتنا ارمان تھا برانڈڈ چیزوں کے لینے کا، لنڈا کو دیکھو لوئی وٹان کا بیگ لائی تھی اور ایک ٹامی کی جینز لیلونگی پتہ نہیں جوتوں کیلئے اتنا کیش ہو جائیگا سردیوں والے لمبے جوتے بھی ہو جاتے تو، اب تک کلیکشن ایجنسیز نے ناطقہ بند کیا ہوا ہے- آج ریسٹونٹ سے کافی بچا ہوا کھانا مل گیاتھا -اگلے چند روز آرام رہے گا رات کی شفٹ کا ایک یہ بھی فایدہ ہے- اسکا جوڑ جوڑ دکھ رہاتھا تقریبا 12 گھنٹے آج کام کیا تھا بھاگ بھاگ کر پیروں کے تلوے پھٹ رہے تھے اسنے تلووں پر پٹرولیم جیلی ملی، دو ٹائیلینول کی گولیاں کھائیں اور جلدی سے کپڑے بدل کر سو گیئ-
صبح چھ بجے اٹھی بچے جاگ چکے تھے ماما ابھی تک سو رہی ہیں جلدی جلدی بچوں کو ناشتہ کرواکر تیار ہوئی چھوٹے کا ڈائپر بدلا ماما کا دروازہ کھٹکھٹایا آجاؤ میں جاگ رہی ہوں دونوں ماں بیٹی ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لپٹ گئیں اسنے پھول دئے ماما میں شاپنگ پر جارہی ہوں نیو ائیر سیلز بہت اچھی ہیں میں آؤن تو تم چلی جانا دیکھو جانی ابھی بھی کافی کمزور ہے ہاں ناشتہ کرلو میں کافی کھانا لائی ہوں
ابھی مال کے دروازے نہیں کھلے تھے سارے ارلی برڈز جمع تھے-- وہ سب سے پہلے کوچ پر گیئ یہاں کی مخصوص سیل ہے اکثر بیگ تقریبا 80-90 ٪ کم پرتھے اسطرح تقریبا ڈیڑھ سو میں ایک عام بیگ پڑ رہاتھا ایک ہجوم تھا اسنے دیکھ بھال کر ایک بیگ پسند کیا ابھی وہ اور چیزیں دیکھ رہی تھی کہ فون کے ٹن نے اسے متوجہ کیا اسکے باپ کا ٹیکسٹ تھا - ہیپی نیو ائر ڈارلنگ ڈاکٹر کہتا ہے میرے پاس وقت بہت کم ہے اور میں اپنے شوق پورے کرسکتا ہوں ڈارلنگ تمہیں میرا شوق معلوم ہے اور میں اس سے پچھلے کئی مہینے سے محروم ہوں زیادہ نہیں تین بوتل کافی ہوگی میری پیاری بیٹی کیا تم اپنے باپ کی اس آخری خواہش کو پورا کروگی اسکے آنسو ٹپکنے لگے اسنے بیگ خاموشی سے رکھا اور سڑک کے اسپار وائن سٹور کی طرف روانہ ہوئی
Bahen Abida, Allah ap ku mazid K'amya'b karey
ReplyDeleteMa Shah Allah Bahut K'amya'b ja rahi hain. Es story ka finishing touch bahut behtar hai awr Yahi short stories ki ja' n huti hai.
Bus likhti rahye. Es ma'shrey main ap key liye bahut ma wad hai ju ap sey her her qadam per takrata rahega. Sirf ek ehsas sey pur dil hi usko zenat-e Qalam wa qirtas ata kar sakta hai.
Shamim Siddiqi.
Asa and jak Bhai
ReplyDeleteYour appreciation is a big deal for me and matters a lot.
I learned that you forwarded my write up on MLK service day to a big mailing list
As wr wb
Abida
AOA Abida Aap to ajkal khoob top par hain bari mokhtasir or garma garam taza tehrirain likh rahi han. asl mai ajkal mokhtasir tehriron ka hi doar hai twail tehrirai prhnai k liya kisi k pas waqt khan.Mai bhi koshish to karti hoon magar itni kamyab nahi .Khair yai bhaij rahi hon ek bar phir bazm mai bhi post karti hon.
ReplyDeleteAap ki raey ka intzar rhai ga.
Thanks
Shazia