Friday, November 23, 2012

اوباما آگیا دوبارہ


اوباما آگیا دوبارہ
عابدہ رحمانی

باراک حسین اوبامہ کو صدارتی انتخابات جیتے ہوۓ دو ہفتے گزر چکے ہیں - اور اس مضمون کو شروع کئے ہوۓ بھی اتنے ہی روز ہورہے ہیں اوباما کا جشن فتح دیکھ کر اگلے روز ہی شروع کر دیا لیکن کچھ عجیب سی صورتحال ہے کہ یہ مضمون پورا نہیں ہو پا رہا ہے - شائد اسکی وجہ میری گونا گوں مصروفیات ہیں؟ -- دنیا کا تناظر اتنی تیزی سے بدل رہاہے کہ اس طرح  -کے مضامین کی اکثر اہمئیت باقی نہیں رہ جاتی یہ توایک ہی نشست میں لکھنے والے مضامین ہین لیکن بہر حال- 
ایک کوشش اور سہی-

 اوبامہ کی جیت کی خوشی میں


امریکہ میں ہم ہوجمالو تو نہیں گاسکتے تھے- پاکستان میں کیاخوبصورت سروں میں ہو جمالو گایا جاتا ہےاوبامہ آگیا میدان میں ہوجمالو، کراچی میں شیدی مکرانیوں نے اوبامہ کی جیت کی خوب خوشیاں منائیں اور اپنا زبردست لاوا ناچ پیش کیا انہوں نے اوبامہ سے اپنے رنگ اور نسل کی یک جہتی دکھائی -یہ رنگ و نسل بھی کیا کرشماتی شے ہے انسان کو کہاں کہاں سے جوڑ دیتا ہے ، آخری دنوں میں آخر کار مجھے بھی جوش آہی گیا اوبامہ کو ووٹ دینے کیلئے سبھوں کو خوب خوب اکسایا اور یہ سب کیسے ممکن ہوا یہ الگ ایک کہانی ہے -اوبامہ  کے بہتے آنسو دیکھ کر دل ایسا پسیجا آخر کو وہ بھی انسان ہے اور یہ ہرگز مگر مچھ کے نہیں بلکہ اوبامہ کے اپنے آنسو تھے؟ الیکشن جیتنا اور وہ بھی امریکہ کا۔ جب کہ ہر تجزیہ نگار یہ شور مچا رہا ہے کہ یہ کانٹے کا مقابلہ ہے اوبامہ جیتے اور خوب جیتے ،اب تو یوں لگتا ہے جیسے امریکہ میںالیکشن کبھی ہوئے ہی نہ تھے یا اتنی گہما گہمی کبھی تھی ہی نہیں کھربوں، اربوں ڈالر رل ملگئے مٹ رومنی نے کیا بہترین انداز میں اپنی شکست تسلیم کی اور کیا باوقار تجزیہ کیا - بڑے ملکوں کے بڑے بڑے لوگوں کی یہ عالی ظرفی کی مثالیں ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور ہمیں کچھ اچھا سیکھنے پر مجبور  
کرتی ہیں- ہار جیت کا فیصلہ ہوا تو نہ کوئی گلہ نہ شکوہ نہ ہی کوئی خدشہ، شک و شبہ کہ انتخابات میں یقینا دھاندلی ہوئی ہے اور ووٹونکی گنتی  میں ضرور کوئی گڑ بڑ ہوئی ہے اتنے بڑے ملک میں اتنے بڑے الیکشن میں نہ کوئی گولی چلی ، نہ لاٹھی چارج ہوا ، نہ آنسو گیس بھینکی گیئ ایک پٹاخہ تک نہیں پھوٹا-اگرچہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اس ملک میں اس قسم کے واقعات نہیں ہوتے --یہاں تو آنا فانا ایک سر پھرا آکر اسکولوں میں ، کالج ، یونیورسٹی میں، تھیٹرمیں، مال اور شاپنگ سنٹر میں، دس پندرہ کی جان لےکر اپنی بھی لے لیتا ہے- اور پھر سر پٹختے رہو کہ کیوں ہوا اور کیسے ہوا، لیکن اتنے پرسکون اور پر امن الیکشن کا ہونا واقعی ایک مہذب ملک اور اسکے عوام کی نمائندگی کرتا ہے- اوبامہ کا اگلے چار سال کیلئے وائٹ ہاؤس میں  آنا اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹریاس کے ناجائز تعلقات کا سکینڈل ایک ساتھ ہی منظر عام پر آیا - اب نہ تو یہ القاعدہ کی کار گزاری تھی نہ ایران، عراق، یمن، پاکستان اور افغانستان کا اسمیں کوئی دخل تھا اور  نہ ہی دائیں بازو کی کوئی سازش تھی--
، جنرل صاحب نے پوری پوری ذمہ داری قبول کی ہے اور مستعفی ہوگئے ہیں لیکن تحقیقات اور میڈیا، انکو تو بارہ مصالحے کی چاٹ ہاتھ لگی ہے کیا چسکے لے لے کر خبروں پر تجزئے ہو رہے ہوتے ہیں خواتین کو ہر ہر زاوئے سے دکھایا جاتاہے اس بری طرح کنگالا گیا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا- اور یہ ساری جاسوسی خود امریکی ایف بی آئی نے کی ہے اب تو ایک نہیں دو عورتوں کے قصے منظر عام پر آرہے ہیں-جنرل ڈیوڈ ُپیٹریاس کے بخئے اس بری طرح سے ادھڑ گئے ہیں کہ حیا اور شرم نام کی کوئی چیز باقی نہ رہی لیکن وہ بھی پرانے فوجی ہیں بہت سے محاذوں پر چو مکھی لڑ چکے ہیں اب اس محاذ پر بظاہر تو بری طرح پٹ چکے ہیں لیکن جنگ اور عشق میں سب کچھ جائز ہے-

ابھی یہ سکینڈل گرج چمک رہا ہے کہ اسرائیل نے غازہ پر دھاوا بول دیا ہے سو سے زیادہ بے گناہوں کی جانیں جاچکی ہیں-
کتنے ہی معصوم بی گناہ بچے بوڑھے ، جوان ، عورتیں اس ظلم و        بربرئیت کا شکار ہو چکے ہیں مغربی ممالک اور خاصکر امریکہ کا یہ بگڑا ہو ناجائز پوت جب تک مسلمانوں کے خون ناحق سے کھیل نہیں لیتا اسے سکون نہیں ہوتا پرسوں لاس اینجلس میں ایک ٹیکسی ہپر سفر کرتے ہوئے عربی لہجے کے ڈرائیور سے بتایا کہ وہ فلسظینی ہے-اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مسمانوں کے قتل عام نے اوبامہ کے دوبارہ آنے کی خوشی کو ملیا میٹ کر دیا ہے-پیشے کے لحاظ سے انجینئر یہ شخص مختلف ملازمتوں کے انتظار میں اپنے گزر بسر کے لئے ٹیکسی چلا رہا تھا وہ تو اپنے پورے اہلخانہ سمیت ایک محفوظ ملک میں ہے لیکن یہ ملک اور اسکے نو منتخب صدر اسکے مادر وطن کو کوئی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں باراک اوبامہ کو امریکہ میں رہائش پذیر 80٪        مسلمانوں نے وؤٹ دئے نہ جانے کیوں وہ اسکو اپنا ہمدرد ، ہم شکل یا ہم نسب سمجھتے تھے اور ایک کم درجے کی برائی، لیکن ا سنے  اس تمام قتل و غارتگری کا مورد الزام حماس کو ٹھیرایا - کہ اسکے علاقے سے محفوظ اسرائیل پر راکٹ داغے گئے اور یہ تمام شرارت اسی کی شروع کردہ ہے- اب تو حالات کچھ اس نہج پر آگئے کہ شام کے حالات پر مسلمان ایک عجیب مخمصے کا شکار ہوچکے ہیں -جہاں ہزاروں جانیں تلف ہو چکی ہیں اور بشارالاسد کو زیر کرنا نا ممکن نظر آرہا ہے- اوبامہ نے آنے کے فورا بعد امیر امریکیوں کے لئے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا- کل یہاں پر امریکہ کا مشہور تہوار تھینکس گیونگ یوم تشکر منایا جارہاہے یہ یہان کا سب سے زیادہ سفر کرنے والا تہوار ہے کیونکہ اس میں چار روزہ چھٹی ہوتی ہے اسوقت تمام ائر پورٹ اور شاہراہیں مسافروں سے بھری ہوئی ہیں - بازاروں میں ٹرکی کی زبردست فروخت جاری ہے- اسکو پشتو میں تیتر کہا جاتا ہے لیکن اردو میں تیتر ایک چھوٹا سا پرندہ ہوتا ہے ذرا اردو داں قارئین اسکا صحیح نام بتا دیں تو بڑی نوازش ہوگی--بعد میں اس پر گفتگو ہوگی انشاءاللہ-- آپ سبکو بہی یہ یوم تشکر مبارک ہو اسلئے بھی کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی ہوگئی ہے اسوقت آیل اے کے ڈاؤن ٹاؤن میں غرباء اور بے گھروں کو ٹرکی اور مختلف کھانے فراہم کئے جارہے ہیں مائیکل ڈگلس اور اسکی بیوی اس رفاعی کام میں پیش پیش ہیں-یہ بھی خوب ہے کہ مسلمان اپنے گھروں میں حلال ٹرکی پکا لیتے ہیں جیسا دیس وہی طور طریقے جبکہ اوباما نے ایک خوبصورت سفید ٹرکی کی جان بخشی کردی ہے اوباما ، میشل اور اسکی بیٹیوں نے ٹرکی کو ہاتھ پھیر کر پیار کیا - اسکو جنگل میں آزاد کر دیا جائے گا----
یار زندہ صحبت باقی  باقی آیندہ انشاءاللہ

5 comments:


  1. Bahut Khoob Sister Abida, Shukrun

    Ap ke Tahreer Shushta, Shagufta awr Tanz wu Mizah sey bhar our hai. Obama ka Daur to abhi shru huwa hai A'gey a'gey Dekhye huta hai kiya.

    America ki sahi Tasweer Chacha Ghalib Ek Shair mein batla gaye hain:

    "Muft ki peatey thay awr samajhtey thay ki han <>:Rung layegi Hamari faqamasti ek roze"

    Qarz main ghera awr jakra huwa yeh Mulk awr eska safina bus dubney hi wala hai.

    Sarmayadari ub Akhri Sans ley rahi hai.

    Hum sub ka Allah hafiz

    Shamim Siddiqi .

    ReplyDelete
  2. لسلام علیکم بھائی صاحب
    توبہ توبہ آپ اپنے ملک کے متعلق ایسی مو شگافیاں کر رہے ہیں جس تھالی میں کھا رہے ہوں اس میں چھید تو نہیں کرنا چاہئے آپ نے تو یقینا انکا عہد الست لیا ہوگا
    I mean oath of Allegiance , that is why they do not trust us.
    اگر اس ملک میں کچھ ایسا ویسا ہو جائے تو آپکا کہاں جانے کا ارادہ ہے؟
    دعائے خیر کیجئے انکے لئے بھی اور اپنے لئے بھی - آپکی محبت، دلجوئی اور ذرہ نوازی کے لئے بیحد ممنون ہوں اپنی دعاؤن مین شامل رکھئے گا-
    والسلام

    ReplyDelete

  3. Dear Sister Abida, Allah Ap ku Sada Khush Rakhey

    Ap ney Chooti Bahen bunkar meri Tabiyat Khush kardi. Meri Koi Chooti Bahen Nahi hai. Ap ney wu kami Puri kardi. Main Ap ku Hamesha apni Sahargahi mein Shareek Rakhun ga. Allah A'pku Aqleem-e-Adab ka Dur-e-Shahsawar bana ye awr A'pki Dunya wu Akhirat dunun ku Sanwar dey. Ameen!

    As regards my comments about our Home country, I did the rightest thing. America is on wrong track and it is our responsibility as the Citizens of the country to correct the situation where it has gone wrong or is going out of the straight path. If we don't do this job, only then I will be doing disservice to the land where I am pulsating freely. Only then you could apply your parable.

    In fact, I am the most sincere citizen of this country, working patiently as how to introduce the Deen of Allah to the innocent citizen of the land who are being exploited by varied vested interests. I am pinpointing what is wrong for the people and telling them what is right. I am sure, you will agree with me.

    You can envision the same from my book: Calling Humanity. That you can see on my Website. If you are interested to have its printed copy, just send me your mailing address. This book will tell you what I am doing and what I want to do for this country in my humble way.

    Shukrun wa Jazakallah

    Sincerely Your brother,

    Shamim

    ReplyDelete
  4. Dear respected Br.

    ASA wr wb

    I am greatly obliged by the honor and best wishes you bestowed on me. Alhamdolillah that I am blessed with such a dignified older brother like you and there are so many younger brothers on this forum. We all are tied up in Muslim brother hood.
    This is great that you have sincere wishes for this country and nation . As a US citizen you should strive your best to improve where the matters are going wrong. We should look forward to impact the society as a whole where it is possible to be relevant and approachable. You very well know that these people have many good qualities and we should try to take the best and leave the rest.
    I'll try to read your book on your website and provide you with my address shortly inshaAllah.

    JazakaAllah khair & ws.

    Abida

    ReplyDelete
  5. اوباما کی جیت کا جشن نہ صرف امریکہ بلکہ ساری دنیا میں منایا گیا ۔ سرزمین غزہ میں تو کچھ زیادہ ہی آتش بازی کی گئی ۔ فرق صرف اتنا رہا کہ یہ جشن غزہ کی عوام نےنہ مناکر اسرائیل نے پٹاخوں کے بجائے آتشی اسلحہ کے ذریعےمنایا اور مصنوعی رنگ کے بجائے غزہ کی مظلوم عوام کے خون سے زمین لا ل کردی ۔
    کئی معصوموں کی جان گئی ۔ ساری دنیا خاموش رہی شاید وہاں ملالہ کی طر ح کوئی ڈائری لکھنے والی بچی نہیں تھی جو ظالم کو آئینہ دکھا سکے۔ورنہ مجال کہ کسی ملالہ کے ہوتے ہوئے غزہ کے اسکولوں پر حملے ہوتے ۔ نہیں شاید میں غلط ہوں غزہ کی ہر ایک بچی ڈائری لکھتی ہوگی جس کی خبر دہشت گردوں تک پہنچ چکی ہوگی اسی لیے تو دہشت گردوں نے یہاں بھی حسب روایت اسکولوں پر حملہ کیا۔ مگر ان معصوموں کی نعشوں پر اظہار افسوس کرنے والا نہیں۔
    کئی والدین کی بیٹیاں اور کئی بچوں کی مائیں اور بعض بد نصیبوں کے والدین اور رشتہ دار سبھی شہید ہوگئے۔
    مگر کہیں کوئی ہمدرد نظر آیا۔ نہ اپنوں میں نہ غیروں میں ۔
    ہم نے ہمدردی جتائی بھی تو صرف اتنی کہ اس پر مضامین و مراسلے لکھ کر داد بٹوری اس کے سوا کچھ نہ کیا۔
    عبدالمقیت عبدالقدیر، بھوکر

    ReplyDelete