اللہ تعالٰی کا اور اسکے بعد سی ڈی اے کا بے حد احسان ہے کہ اسلام آباد میں یہ پارک میسر ہیں ۔میں جب وہاں ہوتی ہوں تو میرے مکان کے نزدیک ایف ٹین ٹو میں ایک معقول پارک ہے جہاں میں چہل قدمی کرتی ہوں اور قدرتی نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتی ہوں ۔۔پارک میں گھریلو پانی کی نکاسی کا ایک نالہ بھی بہتاہے - پانی بہنے کی آواز خوشگوار ہوتی ہے ۔ قریب میں بانس کا ایک جھنڈ ہے جہاں شام کو پرندوں کی چہچہاہٹ سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی ہے۔۔۔ یہاں کینیڈا اور امریکہ میں درختوں اور جنگلات کی بہتات ہے لیکن پرندوں کی وہ آبادی غائب ہے اور بہت کم پرندے نظر آتے ہیں ۔۔
No comments:
Post a Comment