رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟1. ایک دوسرے کو سلام کریں - (مسلم: 54)2. ان سے ملاقات کرنے جائیں - (مسلم: 2567)3. ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں۔ - (لقمان: 15)4. ان سے بات چیت کریں - (مسلم: 2560)5. ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)6. ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں - (صحیح الجامع: 3004)7. اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں - (مسلم: 2162)8. اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں - (ترمذی: 2485، صحیح)9. انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں - (مسلم: 2733)10. بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں - (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)11. چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں - (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح)12. ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں - (صحیح بخاری: 6951)13. اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں - (صحیح بخاری: 6951)14. ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں - (صحیح مسلم: 55)15. اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں - (صحیح مسلم: 2162)16. ایک دوسرے سے مشورہ کریں - (آل عمران: 159)17. ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں - (الحجرات: 12)18. ایک دوسرے پر طعن نہ کریں - (الھمزہ: 1)19. پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں - (الھمزہ: 1)20. چغلی نہ کریں - (صحیح مسلم: 105)21. آڑے نام نہ رکھیں - (الحجرات: 11)22. عیب نہ نکالیں - (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)23. ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں - (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)24. ایک دوسرے پر رحم کھائیں - (سنن ترمذی: 1924، صحیح)25. دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں - (سورہ مطففین سے سبق)26. ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں - (صحیح مسلم: 2963)27. نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو - (المطففین : 26)28. طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں - (التکاثر: 1)29. ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں - (الحشر: 9)30. اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں - (الحشر: 9)31. مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں - (الحجرات: 11)32. نفع بخش بننے کی کوشش کریں - (صحیح الجامع: 3289، حسن)33. احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں - (آل عمران: 159)34. غائبانہ اچھا ذکر کریں - (ترمذی: 2737، صحیح)35. غصہ کو کنٹرول میں رکھیں - (صحیح بخاری: 6116)36. انتقام لینے کی عادت سے بچیں - (صحیح بخاری: 6853)37. کسی کو حقیر نہ سمجھیں - (صحیح مسلم: 91)38. اللہ کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں - (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)39. اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں - (ترمذی: 969، صحیح)40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں - (مسلم: 2162)
Friday, November 4, 2016
رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں ۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Mashallah. Aabida aapa yeh aap ne mrtba r research kiya?
ReplyDelete