Tuesday, November 1, 2016

ہیلری ڈونلڈ ٹرمپ اور برنجلینا


ہیلری ڈونلڈ ٹرمپ اور برنجلینا 

ہیلری ، ڈونلڈ ٹرمپ اور برنجلینا

از
عابدہ رحمانی
امریکی انتخابات میں بمشکل 10 ,11روز باقی ہیں اتنے مرحلے سر ہونیکے بعد اب اونٹ کا سوئے کے ناکے نکلنا باقی ہے ۔ شواہد بتا رہے ہیں کہ ہیلری کی جیت ہی جیت ہے۔ ہیلری کی جیت سے امریکی تاریخ کا ایک انوکھا نیا باب رقم ہو نے جا رہا ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو صدارتی نامزدگی حاصل ہوئی جو عہدہ صدارت تک پہنچنا ہی چاہتی ہے ۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اسکی کردار کشی یا بد کر داری کا ٹرمپ کارڈ سامنے لے آئی یہ سب عین موقع پر ہیلری کے حواریوں اسکے ابلاغ عامہ کے حامیوں کے باعث ہی ممکن ہوا ہوگا اس ویڈیو میں ڈونلڈ کی اخلاق باختہ ،بیہودہ شیخی خوریوں نے اسکی صدارتی امیدواری کا بٹّہ بٹھا دیا ۔۔ اسکے متنازغہ بیانات میکسیکن اور مسلمانوں کے خلاف اور اسکے روئے سے پہلے ہی کافی ووٹر اور امریکی عوام نالاں تھے ۔خود ریپلکن میں صدر جارج بش نے کہا کہ وہ اس مرتبہ ڈیمو کریٹک  امیدوار یعنی ہیلری کو ووٹ دینگے۔۔اریزونا کے مشہور اخبار اریزونا ریپبلک نے پہلی مرتبہ ڈیمو کریٹک امیدوار کی حمایت کی ہے ۔یوٹاہ کی ریپبلکن ریاست بھی پیچھے ہٹ رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کلنٹن کے مونیکا اور دوسرے سکینڈل کو اچھالنے کی کوشش کی لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اسے محض ہیلری کے ای میلز ہیک ہونے اور بن غازی میں امریکی سفیر کے ہیلری کے وزارت خارجہ کے دور  میں مارے جانے کے علاوہ کوئی نئی بات نہیں مل سکی ۔ اس موضوع پر کانگریس اور سینیٹ کمیٹی ہیلری کا کڑا احتساب کر چکی ہے ۔
بس اب تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو
صدارتی انتخابات میں کامیابی کسکا مقدر ہے۔یہ آٹھ نومبر کو امریکی عوام فیصلہ کرینگے۔ 
 
أنجلينا جولي اور بریڈپٹ جب ایک جان دو قالب ہوئے تو بر نجیلینا کہلائے ۔سالہا سال بغیر شادی کے  جوڑا بنے رہے ،چند اپنے بچے پیدا کئے اور چند بچے گود لئے جنمیں مختلف رنگ و نسل کے بچے ہیں ۔۔بڑی مشکلوں سے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کہ انکی شادی ہوئی اور انا فانا طلاق کی نوید آگئی اب اسکی نوبت کیسے اور کیوں آئی اسکی تفصیل میں کون جائے ۔۔
مجھے فلموں اور فلمی اداکاروں کی انتہائی معمولی شد بد ہے ۔انجلینا جولی کو اسکے فلموں سے زیادہ اسکے رضاکارانہ اور مخیرانہ کام سے جانا جب وہ دنیا بھر کے آفت زدہ علاقوں میں جاتی اور متاثرین کے دکھ درد کا مداوا بنتی ۔پاکستان کے زلزلہ زدگان اور سیلاب زدگان کے امداد کے لئے وہ پاکستان میں پاکستانی سادہ سے لباس میں سر پر دوپٹہ اوڑھے موجود تھی۔ یونیسکو نے اسے اپنا خیر سگالی سفیر بنایا ہوا ہے ۔۔
بریڈپٹ ،جینیفر انیسٹون کا شوہر نامدار تھا جب مسٹر اور مسز سمتھ کے ٹی وی ڈرامے میں انجلینا کے ساتھ آیا اور یوں جینیفر کو روتا دھوتا چھوڑ کر وہ برنجلینا بنتے گئے۔
ہالی ووڈ کی اپنی ہی دنیا ہے ،عزت ،دولت ،شہرت ،دغابازیاں ،بے وفائیاں اپنے معراج پر ہیں ۔۔کچھ تھوڑے بہت فلاح و بہبود کے کام کرکے نیک نام بن گئے ورنہ اس معاشرے میں بھی بدنامیوں کی کمی نہیں۔۔ امریکہ میں اس اسطرح کی بیوفائیاں کوئی گردن زدنی جرم نہیں ہےاور  یوں تو کہیں بھی نہیں ابلاغ عامہ اور اب سوشل میڈیا کا پیٹ بھرنے کو بہت کچھ مل جاتا ہے ۔ ہاں عہدہ صدارت پر آنیوالوں کا کڑا احتساب ہوتا ہے اور کوئی بے قاعدگی اور بیہودگی برداشت نہیں ہوتی۔۔



Sent from my iPad

1 comment: