(سزا ( ایک افسانچہ
عابدہ رحمانیعالیہ کی طبیعت اند ہی اندر اداس ہوتی جارہی تھی دل کو جیسے کسی نے مسوس کر رکھ دیا ہو- ایک عجیب سا جذبہ اسکے اوپر حاوی تھا - دکھ و اندوہ کی ایک عجیب کیفیت- یوں لگ رہا تھا کوئی بہت عزیز ہستی چھوٹ گئی ہے -اسے اپنے آپ پر سخت غصہ آرہا تھا-اس شخص سے نہ میرا کوئی رشتہ نہ ناتا دو چار دفعہ فون پر بات ہوئی تھی یا ای میل سے تعلق تھا ایسی کیا اپنائیت ہوگئی تھی کہ اسکی باتوں اور رویئے نے اسقدر اسکی دل شکنی کر دی تھی - اس پتھر دل کی آنکھیں بار بار بھر آرہی اس جیسا شخص جسے امتداد زمانہ اور کڑے آزمائشوں نے ایک سخت پتھر دل بنا دیا تھا اس انوکھے جذبے پر حیران و شرمسار تھی- اسے اکثر محسوس ہوتا تھا کہ وہ کتنے بھی دکھ میں ہو اسکا دل رو رہا ہوتا ہے لیکن اسکی آنکھ سے ایک بھی آنسو نہ ٹپکتا لیکن یہ کیا کہ اسکی آنکھیں بار بار بھیگ رہی ہیں - وہ اپنے آنسوؤں کے واپس آنے پر خوش بھی تھی اور نادم بھی-کچھ عجیب بیکلی اور بیچینی تھی اسنے اپنے آپکو مصروف کرنیکی کوشش کی وہ جس نے لوگوں سے کم سے کم توقعات وابستہ کی تھیں اپنے خون کے رشتوں تک سے بھی-- ٓٓ- تو یہ شخص جسکو وہ صحیح سے جانتی بھی نہیں تھی اس سے ایسا کیا لگاؤ اور توقع؟ - اگر وہ ناراض ہے تو ہوا کرے وہ اسکا کیا لگتا ہےوہ ایک لکھ رہا ہے وہ اسکے جواب میں دس لکھ لے وہ اسکا کیا بگاڑ سکتا ہے زیادہ سے زیادہ تعلقات ختم ہو جائینگے تو ہونے دو- نہ وہ اس سے کبھی ملی ہے نہ ملنے کی کوئی توقع -اسے یاد آیا کہ جب وہ اتفاق سے اسکے شہر گئی تھی اور اسے فون کیا تو اسکے روئے میں کتنی سرد مہری تھی یا خوف تھا کہ کہٰیں وہ ملنے کو تو نہیں کہے گی- وہ کیوں وضاحتوں پر وضاحتیں دئے جا رہی ہے- اسکی اپنی مرضی ہے وہ جو بھی کرے جیسا بھی کرے وہ اسکے کسی بات کا جواب ہی نہ دے اور سارا تعلق ختم کردے - تعلق؟ سوچ کر اسے اچانک ہنسی آئی پاس کھڑا اظہر چونکا،" مما کیا ہوا کیا کوئی دلچسپ لطیفہ ہے مجھے بھی سنایئے"اس انٹرنیٹ کو مکڑی کا جال کہتے ہیں اور اس پر کے تعلقات بھی مکڑی کے جال جیسے ہی کمزور" "اور ناپائیدار ہیں- وہ مسکرایا لگتا ہے مما کا کسی آنلائن فرینڈ سے جھگڑا ہو گیا ہے--اس آن لائن دنیا سے جان چھڑاؤ بھی تو نہیں چھوٹتی--"اور آج وہ اسے کہہ رہا ہے " آپا جسنے آپکو دکھی کیا ہے اسکے لئے سزا تجویز کیجئے --سزا تو شاید وہ اپنے لئے تجویز کرے کہ وہ اس سراب کا حصہ کیوں بنی اور اس سراب پر یقین کیوں کیا کیا وہ اتنی احمق، نا پختہ اور نا تجربہ کار ہے اور یہ سزا کیا ہونی چاہئے ابھی اسکا تعین کرنا؟----لیکن تعین ہونے میں دیر ہی کہاں لگی - ساری اصلئیت آنا فانا سامنے آگئی - یہ کھوکھلے ، جھوٹے ، انا پرست اور دھوکہ باز ---- اور اسنے اپنا سارا تعلق ختم کرکے اپنے رب کا شکر ادا کیا کہ وہ اس مکڑی کے جال سے نکل آئی--
--
Saturday, June 8, 2013
(سزا ( ایک افسانچہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment