پا کستان میں نئی حکومت کی آمد آمد
-- نواز حکومت کو سب سے بڑ اچیلنج دہشت گردی کا ا اسکے بعد توانائ اور بجلی کا بحران ہے الیکشن سے پہلے بلند بانگ دعوے کر دۓ جاتے ہیں کہ ہمارے پاس تو الە دین کا چراغ یا کوئ ایسا جادو ہوگا جس سے چشم زدن میں سارے مسائل حل ہو جائنگے لیکن وقت آنے پر اندازە ہوتا ہے کە یە سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے ۔ طالبان سے بات چیت ہونے جارہی تھی وە بھی خاموش تھے کە اچانک ڈرون حملە ہوگیا انکا نمبر دو کمانڈر اور ساتھی مارے گۓ اب و ە ہتھے سے اکھڑ گۓہیں اور بدلە لینے کی دھمکی دے رہے ہیں-اب کوئی امریکہ سے پوچھے کہ یہ کیسی دوستی ہے
عابدہ رحمانی
وقت کا پہیہ پھر سے نواز شریف کے وزارت عظمی کے حق میں گھوم گیا ہے ایک زمانہ تھا کہ لکھنے والے نے لکھا کہ پاکستان کی سیاست کئی برس سے ایک صاحب اورایک محترمہ کے درمیان گھوم رہی ہے - انہوں نے انگریزی میں ہی اینڈ شی لکھا تھا شی کو اللہ کو پیارے ہوئے 6 سال بیت گئے اب ہی اور ہی ہےHe and He
( انگریزی بیچ میں لکھو تو تحریر الٹ پلٹ ہو جاتی ہے )ا ب جو ہی رخصت ہو رہا ہے اسکا کمال اور کچھ ہو نہ ہو کم ازکم یہ تو ہے کہ جیسے تیسےکیا خوب دھڑلے سے پانچ سال نکال لئے ہیں-وزیر اعظموں کے خلاف ریفرینسز پاس ہوئین وزیر اعظم کی وفاداری بھی دیکھئے کہ آخر کو سوئس حکام کو خط کا جواب نہیں دیا اور کرسی تیاگ دی، بوریا بستر لپیٹ کر چل دئے دوسرے چلنے کو تیار تھے کیا کیا الزامات عاید ہوئے نام ہی راجہ رینٹل رکھا گیا تھا- تھا جاتے جاتے خزانے میں جھاڑو پھیر گئے جیسے کوئی سگھڑ کرایہ دارنی گھر خالی کرتے وقت پوری صفائی کر کے جاتی ہے کہ مالک مکان کہیں بعد میں گھر گندہ رکھنے کے الزامات نہ لگا دیں- چھٹی کے دن بنک کھولے گئے اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں اسٹیٹ بنک سے لیکر ایک عام بنکار تک- ایک جانے والا وزیراعظم آپکا کیا بگاڑ سکتا ہے- لیکن ھاتھ لمبے ہونے کا ذکر آتا ہے اور پھانسی کا پھندہ خود کشی کا عندیہ دیتا ہے-کیا ہر ملک میں حکومت اسی طرح چلتی ہے یا یہ صرف پاکستان کا دم قدم ہے- اس غریب ملک کے خزانے میں کتنی جان ہے دنیا کے دیگر غریب ملکوں کی طرح سوئس بنک کے کھاتے اور خزانے بھرے ہوئے ہیں- - میمو گیٹ چلا- سننے میں آرہاتھا کہ اشفاق پرویز کیانی بس آئے ہی آئے لیکن انہوں نے بھی اپنے آپکو کیسے کیسے روکا ہوگا- اور پانچ سال بیت گئے --ہزاروں ، لاکھوں صلواتیں، ایک دیندار بہن کہنے لگیں کیا جانئے زرداری جنت کے دروازے پر سب سے پہلے کھڑا ہو-؟ اللہ کی دین ہے مسلمان دنیا اور آخرت دونوں میں بھلائی کا طالب ہے یہاں تو جنت ہی جنت ہے جبکہ باقی قوم دوزخ میں پھنسی ہوئی ہو اور وہاں کا حال تو وہی جانے ہر مسلمان اچھے معاملے کی آس پر جیتا ہے اور توبۃ النصوح کا در تو آخر دم تک کھلا ہے--- کہنے والے کہتے ہین کہ مسلم لیگ نواز نے بھی خوب خوب ساتھ نبھایا- اب دیکھتے ہیںیہ انکا کیسے ساتھ نبھاتے ہیں -
اب میاں صاحب آپکے لئے سب سے بڑا چیلنج تو یہ ہے کہ آپکو پانچ سال پورے کرنے ہی کرنے ہیں - یوں سمجھ لیجیے یہ آپکا آخری اور سنہرا موقع ہے- آپ دوسروں پر نظر ضرور رکھیں لیکن اپنی کارکردگی پر زیادہ نظر رکھیں- کیا نواز شریف وہ لوٹی ہوئی دولت جو بیرون ملک منتقل کی گئی ہے، ملک میں واپس لا سکتے ہیں اسی سے ہی پاکستان کے سارے دلدر دور ہو جائینگے ماشاءاللہ اللہ تعالی نے تیسری مرتبہ آپکو اقتدار کا موقع دیا ہے - اسوقت میں پاکستان کے ارباب اقتدار ، عدلیہ ، چیف جسٹس صاحب سے درخواست کرونگی کہ
پاکستان میں امریکہ کی طرز پر یە قانون بنایا جاۓ کہ ایک شخصئت دو مرتبہ سے زائد بر سر اقتدار نہیںآسکتی میری اس تجویز سے باقی پاکستانی نە جانے اتفاق کرتے ہیں یا نہیں - قائم علی شاە ٨٠ برس کی عمر میں ماشاء الله تیسری مرتبہ سندھ کے وزیر اعلی بن گۓ دیکھنے میں آتش ابھی پوری طرح جوان ہے۔ سندھ اور کراچی میں ان انتخابات میں اگر کوئ تبدیلی آئ ہے تو محض یە کە تحریک انصاف کی حمایت ایک جوش و جذبے کے ساتھ کی گئ ورنە ابھی تک صرف جماعت اسلامی والےہی واویلا کرتے رہتے تھے ۔ تحریک کو ان لوگوں نے ووٹ دیا جو اپنے آپ کو انتخابی عمل سے بالکل علیحدەرکھتے تھے ۔ یوں لگتاہے کە الجھی ہوئ پتنگ کی ڈور میں پھنسے عوام آزادی کے لئے بے چین ہیں -
خیبر پختونخواہ کے عوام دھڑلے سے فیصلہ کرتے ہیں - پچھلے 20 سالوں میں کتنی پارٹیوں کا دھڑن تختہ کر چکے ہیں آخر کو تحریک انصاف کو کوچہ اقتدار میں لے آئے اب انکی کڑی آزمائش ہے - باقی مسائل اپنی جگہ سب سے بڑا مسئلہ امن و امان اور دہشت گردی کا ہے
یہ دوستی ہے کہاں کی، یہ کیسی ہمدردی
کبھی کسی نے نہ پوچھا، مزاج کیسا ہے
اس دوستی نے تو پاکستان کو لہو لہو کر دیا ہے - پاکستانی طالبان کا بدلہ اللہ خیر کرے - سرحد تو پاس
ہی ہے اپنے لوگوں کی جان بخشی کریں- اور دوست دشمن میں تمیز کریں-
بجلی کا مسئلہ تو اتنا گھمبیر بنا دیا گیا ہے کہ کوئ انتہا نہیں نظر آتی لوگوں کو بہت آس لگی ہوئ ہےکہ نواز حکومت کے آتے ہی حالات اچانک بدل جائنگے اور راوی چین ہی چین لکھے گا آنا فانا سارا ملک جگمگا اٹھے گا ۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تو یو پی ایس ، جنریٹر بنانے والوں کا کیا بنے گا -نواز شریف نے ابھی سے لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کر دیا ہے کە سب کچھ اتنا آسان اور سادە نہیں ہے۔۔ اور اسکیلئے وقت درکار ہے-
نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنا دونگا ، کراچی سے پشاور تک موٹروے ہوگی ، بلٹ ٹرین چلیگی اور معاشی استحکام انتہائی خوش آیند باتیں ہیں - پشتو زبان کی ایکضربالمثل ہے" دا گز دے او دا میدان دے" کہ یہ گز ہے اور یہ میدان ہے تم چھلانگ لگاؤ ہم ابھی ناپ کر بتاتے ہیں - تمہارے دعووں کی قلعی کھل جائیگی- نواز شریف کے دعوؤں کی سچائی کا وقت آیا ہی آیا ہم تو محض دعائیں دینے والے ہیں بس ایک عدد وؤٹ کے گناہگار ہیں عمران خان کا دعوے کہ ہم کالا باغ ڈیم بنا کر رہینگے - بہت سے قنوطی کہتے ہیں حکومت میں آنے دو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے گا اور اکثریت تو پٹے ہوؤں کی ہی ہے اب وہ کیا کرشمہ دکھا سکتے ہیں - اسکے لئے انتظار اور صبر چاہئے جو پاکستانی قوم بہت کر چکی ہے- اور اب ہمت نہیں ہے-
No comments:
Post a Comment