ایرانیوں نے امریکہ ، کینیڈا اور یوروپ میں پچھلے دنوں لمبے چوڑے جلوس نکالے ، امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملہ کرنے پر انتہائی زور دیتے رہے ۔ دو روز پہلے ایک ایرانی خاتون ملی اور وہ یہی بات کہہ رہی تھی کہ امریکہ کو چاہئے کہ ان دینی رہنماؤں کو ختم کر کے شاہ ایران کے بیٹے کو لے آئے - اسنے الزام لگایا کہ انہوں نے چالیس ہزار ایرانیوں کو اپنے اقتدار کے لئے مار ڈالا ۔۔اور بقول اسکے افغانستان اور عراق سے قاتل بلوائے گئے ۔ کیونکہ وہ فارسی نہیں بولتے تھے۔۔ ہم ان سے نجات چاہتے ہیں ۔ اسی طرح ہمارے حالیہ دورہ ایران میں گائیڈ خسرو کے یہی خیالات ہیں ۔ جب ملک کے اندر میر جعفر میر صادق مو جود ہوں اور قوم باغی ہو گئی ہو تو حملہ آوروں کے لئے دروازے واہ ہو جاتے ہیں ۔۔
عابدہ رحمانی
مارچ ۲، ۲۰۲۶