کینیڈا کے لحاظ سے ہم مسلمانوں کے عید اور رمضان کے اجتماعات مساجد میں ہوتے ہیں جہاں پر پورے خاندان شریک ہوتے ہیں ۔ اجتماعی تکبیرات ، نماز عید اور خطبے کے بعد ایک دوسرے سے معانقہ کرتے ہیں اور پھر گھروں میں دوست احباب اور اعزا و اقارب کا اجتماع ہوتا ہے ۔
اس مرتبہ عالمی وبا کے نتیجے میں مساجد بند تھیں لیکن تکبیرات ، نماز اور خطبہ virtually آن لائن اور سوشل میڈیا کی سہولت سے نشر ہوا۔
ہم آٹھ افراد نے بھائی کی امامت میں نماز عید اداکی۔ بعد میں آٹھ مزید شریک ہوئے ۔ تحفے تحائف اور عیدی کا تبادلہ ہوا اور فواکہات سے لطف اندوز ہوئے ۔
یہاں میں یہ انکشاف بھی کرونگی کہ اس خوشی میں تقریباً ڈھائی ماہ کے بعد ہم ایک دوسرے سے گلے ملے۔
اللہ تعالی کا بے حد احسان ہے کہ عید کا بھر پور ماحول بن گیا ۔ خوفزدہ بھی تھے کہیں پڑوسی نے شکایت کی تو پندرہ ہزار ڈالر کا جرمانہ بھرنا پڑتا کیونکہ پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی تھی پردے برابر کر دئے تھے اور بچوں کو بیسمنٹ میں بھیج دیا تھا۔
مساجد نے ڈرائیو تھرو بچوں اور بڑوں کے لئے تحائف کا انتظام کیا اور اسی کے ساتھ انکے ہدیے کا انتظام تھا۔
چند احباب سے انکے گھر کے باہر عید مبارک اور تحائف کا تبادلہ ہوا۔
الحمد للّٰہ رب العالمین
عابدہ رحمانی