Friday, May 30, 2014


Sincerity in Islam

Abida Rahmani

Sincerity is the most important factor in doing and accomplishing any task perfectly and diligently. If there is no sincere intention then the task is just a show off. It is the same with all the matters related to our religion Islam. If there is no sincerity in Ibadas e.g: Prayers, Fast, Zakaat and Hajj. Then there is no value and reward for us. Allah ( SWT) will not accept such deeds because it was merely a show off. Sincerity in Islam is related to all the rituals of day to day life and dealings with our family, friends, neighbours, our work place, businesses and all the people we deal with.
This is called (Huququl Ibaad) Rights of the people. Then there are (Huququl Allah) the rights of Allah (SWT) on us. For a Muslim his whole life is a worship ( Ibadah) if the intention is sincerity and pleasure of Allah and no worldly benefit.

In Quran Allah says,

وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ حُنَفَآءَ وَيُقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ‌ۚ وَذَٲلِكَ دِينُ ٱلۡقَيِّمَةِ (٥)
And they were ordered that they should worship Allah with sincerity towards religion, focused and establish prayer and give charity and this is the right way of following deen. Al bayeena 5
Thus we are commanded to perform our religious acts, what compose our religion for us, based on sincerity.  This is what Allah has commanded us.  This is the foundation of our faith. In one of the statement of prophet (SAWS), He (S) said, whoever says 'La ilaha ill aalah' will enter paradise.  He made a general statement, but he further clarified his statement by saying whoever says 'La ilaha illaalah' sincerely from his heart will enter paradise.  Hence, once the true faith has entered your heart, it will never go.  You may do wrong, may go astray sometimes but once you have tasted the reality of faith, it causes you to be sincere in all your deeds; and this sincerity will inshAllah, ultimately make you attain paradise.

While working with cause of Allah (Dawaa) sincerity is the basic principal. A preacher (Daee) or worker of deen struggles towards the pleasure of Allah ( SWT)which should be his /her only objective. There should not be any intention of a worldly reward, praise or appreciation. The only reward should be sought from Allah (SWT). In Quran it has been narrated in many places about Prophets (AS),
They used to tell their people, “I do not seek any reward from you (from my invitation to you towards deen and path of Allah). In fact my reward is on my Rabb who is the care taker of the whole universe.

This is the weakness of human nature that when he does something exceptionally good, he seeks recognition, appreciation & admiration. These acts are generally rewarding and fulfilling and one gets a lot of encouragement. These should not lead to pride and arrogance.
One who strives for the cause of Allah his prime goal should be only the pleasure of Allah (SWT).
If we think that Allah is watching us all the time in each & every situation, then there is sincerity in intentions.

The famous Hadith about sincerity in intention is
The Prophet (Saws) said:  Actions are only by intention, and every man shall only have what he intended.  Thus he whose hijra  (migration)was for the sake of Allah and His Messenger, and he whose hijra was to achieve some worldly benefit or to take some woman in marriage, his hijra was for that for which he made hijra. So the rewards depend on the intentions one has.(bukhari)
        This hadith clearly indicates that one’s actions are accepted by Allah (swt) only if they are done with the right intention, i.e. truly for the sake of Allah (swt).  This brings us to a very important aspect of the concept of Sincerity.  The Arabic word used for this is 'Ikhlass'. 
What is meant by sincerity in Islam is to ensure that all of our deeds of worship and other matters are solely for Allah (swt) and to gain His pleasure.  Hence, sincerity is a condition for the acceptance of our deeds that are performed in accordance to the sunnah of Prophet (S).

 A heart that lacks sincerity is, from an Islamic point of view, the worst of hearts.  It is the heart of a hypocrite, or the heart of the enemy of Allah.

In Islam, this sincerity is not an easy thing to achieve.    As someone said: It is much harder for the people to purify their intentions than to execute any of their actions
In order to be truly sincere, one has to give up the worldly desires, and devote himself to the love of Allah (swt).  He has to contemplate on the next world, that is to come and this would leave no place in his heart for the love of this world.  Such a person should be devout in his actions, even in eating, drinking and answering the calls of nature.  Without that it is very difficult for a person to be really sincere to Allah (swt).

        Many a times, it so happens that we think that our actions are for Allah (swt), but in reality, they are lacking sincerity. 
Here is a story of a man who used to stand in the first row for every salat.  As the prophet (S) mentioned on one of the hadith that if people knew the reward of standing in the first row and calling the Adhan, they would fight one another to perform these acts.  But once it so happened, that this man was late for prayers and had to stand in the second row. He felt embarrassed that people would see him in the second row, and it was then that he realized that the satisfaction he used to get from standing in the first row was from people seeing him in the first row and his sincerity in doing this act was impure.  This is just a small example of how our sincerity towards our Lord is unsafe from being impure.

        It is very important that we realize the gravity of this situation in this world.  Because if we don’t, then on the day of
Resurrection, these very deeds of ours, which we thought to be good will appear as bad deeds or would be wasted.  As Allah says in the Qur’an: ‘

        And something will come to them from Allah which they had never anticipated, for the evil of their deeds will become apparent to them.                                                (39: 47-48)

       

 The Prophet saws mentioned that, the Sahabah, the best generation of this ummah, were afraid of being insincere and hypocrites.  Imam Bukhari mentioned on the authority of
Abu Maleeka that he said: ‘I met thirty of the companions of Muhammad (Saws), every one of them fears for himself from hypocrisy.’

     In Islam, principles cover everything and concept of sincerity is required in all aspects of our lives.  For example, there is no way we can be sincere to Allah and not be sincere to our fellow Muslims.  Worshiping Allah sincerely necessitates dealing properly and justly with other Muslims.

        Now let us look at some examples from the seerah of Prophet (Saws) and the Sahabah (companions), as to how sincere they were.  For example, during the battle of Tabuk when the call for Jihad was made, some people came to the Prophet (S) and wanted to join in the Jihad; however due to lack of sufficient resources, there was no opportunity for them to join in the Jihad.  Hence, these people turned away by the Prophet (S). It is described in the Qur’an that they left with tears in their eyes. This was the sincerity of these people, for their deen.  They knew that they are dealing with their Lord who was the owner of their lives and wealth, for the everlasting life in the hereafter.  This is why they had no problem in giving their lives for the sake of Allah (swt). 
Who amongst us would cry because he could not go to Jihad, where his life is in danger twenty four hours a day?  When we look at the lives of these people, it tells us where we really stand in terms of our imaan, and informs us of the states of our hearts.

        Another example is of a Bedouin, who when he became Muslim went to Jihad.  When, after the jihad he was offered some booty gained from the war, he replied that he didn't make the oath of allegiance for the booty, but to find an arrow in his heart and to  die to achieve Paradise. 
 It is due to this very sincerity whatever a believer does; it becomes an act of righteousness.  How can we achieve this sincerity, By looking at the life of the Prophet (SAW), Sahabahs and by reflecting on those ayaats and ahadith that remind us of sincerity.  For example, those ayaats in which Allah’sattributes of being the All-Seeing, All-Knowing and All-Hearing are mentioned. Whatever we do and whatever intention we perform those deedswith, Allah knows it all.  There is nothing that we can hide.

        One important thing that will make us sincere to Allah is keeping away from pride and arrogance. It is this sin of pride and arrogance that was committed by Iblees, the shaitan.  Although he knew Allah better than all of us, he still disobeyed Him due to his arrogance and pride.  Pride is the thing that makes us perform deeds, to show off to others rather than for the sake of Allah (swt). We should not only try to avoid this pride in ourselves, but also, if we see it in others we should advise them and inform them about its consequences.
 Finally we should seek know-ledge of our religion Islaam.  The more we learn about Allah and His deen, the more closer we will get towards our Lord.  We will love Him more, fear Him more, and will hope in Him to forgive our sins and enter us into Paradise. Our intentions and our work should base solely on sincerity and not on Riya or show off.

Monday, May 26, 2014

Return of Monica Lewinsky


Abida Rahmani 

After 16 years Monica Lewinsky re surfaced with new revelations about her sex life and relationship with president Bill Clinton .
Clinton now bearing a more gentle and noble face ,aged , soon becoming a grand father. His daughter Chelsea is expecting their first grand child. Wife senator Hillary Clinton on the verge of getting nomination as a democratic candidate for the next presidential elections. Is this the right time or the wrong time to bring forward Monica . It was a buzz on the media for the first 2' 3 days but now it died its own death almost.
I Wrote the following note during that time in 1998.

A loyal women

I was in Albuquerque N.M, USA when this Clinton,
Monica affair flashed out for the first time. There was
an uproar in the entire media. All the news channels
and talk shows, speculating and anticipating. Some
labeled it “President in crisis”, the other “Monica gate
scandal.”
Different version of opinions were poured in and
pools were conducted.
Jay Leno of “Tonight Show” in fact butchered
Clinton and Monica. All the Ex-girl friends of Bill
Clinton were coming on screen and narrating their love
stories. Larry King, Oprah, Barbara Walters of ABC
etc. were after the stories and interviews. Monica’s
mother, father, stepmother, stepfather, friends, ex-boy
friends no one was left. Linda Trip & Kennith Star smiling
tight lipped.
Then the Clintons came forward with denial.
Hillary accused the right winged politician for this conspiracy
and destabilizing the presidency. Firmly holding
the arm of her man, she was absolutely optimistic.
In the mid came the budget. Bill Clinton government
gave a strong non deficit budget with many educational,
social and economic reforms. Now he was a
mid admiration & accusation. Every body knew that he
has committed perjury and telling llies regarding
Monica. But at the same time every one was happy
with boosted economy.
In those days Clinton visited Albuquerque. It was his reception at civic plaza. The girls from the school were
hoisting a banner. “If Hillary does n’t care so do we.”
Now that Clinton has accepted all his faults and
sins. He has accepted his misappropriate relationship
with that woman. He is already impeached now.
The woman “Hillary Clinton” first lady of the
United States of America is absolutely quiet about this
issue. In that society where the divorce rate is at its
highest over petty issues. Where the family pattern in
nearly collapsing. That woman is so firmly standing
besides her man. She is so loyal so very faithful.
I talked to many American women about her. They
all said “oh, she is behaving so strange and weird, unlike an
American woman.” At the same time the Americans proudly
say that  she is a great politician and she would
be the first woman president of the United States.



Monday, May 12, 2014

Load shedding !

یہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب " کیا تاریکی ہمارا مقدر ھے؟ "
یہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب  " کیا تاریکی 

ہمارا مقدر ھے؟ "
عابدہ رحمانی

آج فیس بک پر پاکستان کے مستقبل کے لحاظ سے گھڑی بنائی گئی ہے گھنٹوں کا نشان ہے بجلی آئی ، بجلی گئی، بجلی آئی ، بجلی گئی -بذ لہ سنج قوم ہے ہر طرح کی صورتحال سے لطف اندوز ہونا بھی خوب جانتی ہے

پاکستان اور پاکستانیوں کو نا عاقبت اندیش اور نا اہل حکمرا نوں نے کن کن مسائل سے دوچار کیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اسمیں سر فہرست ہے اسوقت دارالخلافہ اسلام آباد میں دن میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی غائب ہوتی ہے - نواز حکومت کے آنے کے بعد یہ دورانیہ رات دس کے بعد دو گھنٹے پر ایک گھنٹہ ہوجاتا ہے - بھارت کی اور دیگر پڑوسی ممالک افغانستان تک کی حالت ہم سے یقینا بہتر ہوگی-- متحدہ عرب امارات میں 1968 میں بجلی لگائی گئی جبکہ اسوقت پاکستان کا گاؤں گاؤں بجلی سے منور تھا ا مارات اور خلیجی ممالک میں بجلی غائب ہونیکا کوئی تصور کوئی ادراک اسوقت نہیں ٓجبکہ وہاں بجلی انتہائی وافر مقدار میں استعمال ہوتی ہے-
جب بھی بجلی غائب ہوتی ہے،دفتروں ،بنکوں ' ہسپتالوں اورمختلف اداروں میں افراد سے یہی فقرہ سننے کو ملتاہے" ہمارا مقدر ہی تاریک ہے، اسلئے تاریکی ہمارا مقدرہے"- مجھے محسوس ہوتا ہے جیسے میری یہ ہنستی کھیلتی قوم یاسیئت کا شکار ہوگئی ہے-- 
لوڈ شیڈنگ کے عام معنی تو' بار یا وزن کو ہلکا کرنا  یا کم کرنا ہے' لیکن پاکستان میں اسکا مطلب بجلی کا گھڑی گھڑی جانا ٹھرا' یہ اسکا آنا یہ اسکا جانا یہ اسکا آنکھ مچولی کھیلنا
بجلی ہے یا کوئی ظالم اور سفاک محبوب ہے؟ " اس تک بندی کے لئے معاف فر مائیے گا-
 یہ اصطلاح میں نے اور کہیںنہیں سنی ہے اس لئے اغلب خیال ہے کہ یہ خالص پاکستانی اصطلاح ہے اور یہ اب یہاں کے باشندوں کی زندگی کا ایک لازمی جز بن چکی ہے-
  یہا ں اسکا مطلب سوائے بجلی جانے اور غائب ہونے کے اور کوئی نہیں لیا جاتا ،ہاں البتہ پچھلے چند سالوں سے گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے--
 بچہ ، بوڑھا ، جوان ،پڑھا لکھا ان پڑھ سب اس سے واقف ہیں بلکہ بخوبی واقف ہٰیں- ایک نسل اس لوڈ شیڈنگ کے ساتھ جوان اور بوڑھی ہو چکی ہے-مجھے یاد ہے کہ تقریبا ٢٠ سال پہلے اسلام اباد میں جب ڈیموں میں پانی کم ہوتا تھا تو ایک یا دو گھنٹے کی لوڈ شیڈینگ ہوتی تھی اب یہاں ہر گھنٹے پر ایک گھنٹہ بجلی غائب ، پچھلے تین برسوں سے میری لگاتار آمد میں مجھے یہ اندازہ ہوا کہ یہ ظلم اور تاریکی بڑھتی چلی جا رہی ہے اور اسکی کوئی انتہا مستقبل قریب میں نظر نہیں آتی-- چیف جسٹس صاحب جو آجکل پاکستان میں فیصلوں کے کرتا دھرتا ہیں اور زیادہ تر معاملات پر سوموٹو یعنی بیک جنبش قلم فیصلے کرتے ہیں انہوں نے اسلام آباد کا استثنیٰ ختم کر دیا - ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز-آج 47 48  ڈگری درجہ حرارت جوحبس اور گرمی تھی کہ اللہ کی پناہ -شام میں ابر رحمت چھایا ، قدرے برسا اور خنک خوشگوار موسم نے ایک تازگی طاری کردی-- بجلی سات بجے شام کے بعد سے جانا بھول گئی ہے اب تو چوتھا گھنٹہ چل رہا ہے - یا الہی یہ ماجرا کیا ہے ؟
کچھ غیر یقینی صورتحال ہے کہ یوں بھی ہو سکتا ہے؟
 پرسوں رات بھی ساری رات یہی انتظار رہا کہ ابھی جائے گی اور اب، نجانے کیوں نہیں گئی ۔ نمعلوم کوئی بھول چوک ہوگئی ، کچھ عجیب سی بے کلی اور بیچینی رہی کہ گئی کیوں نہیں؟--ہاں یہ ضرور ہے کہ صبح ہم نے اس انوکھے واقع پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں- 
اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی زندگی مسرتوں سے انتہائی بھرپور ہے- بجلی آنے اور نہ جانے کی خوشی بلکہ خوشیاں  انمیں سے ایک ہے-
 پرسوں اپنی ایک عزیزہ اور بچپن کی دوست جو موجودہ حکومت میں سینیٹر ہیں سے ملنے گئی اب حکومت تو تقریبا چلی گئی لیکن وہ 2015 تک قائم ہیں ،وہ اور انکے شوہر ایمرجنسی لائٹ جلا کر بیٹھے تھے کہنےلگے "آج دو بجے سے غائب ہے" ہائے اس سادگی پر قربان جاؤں - جہاں
مجہے یہ اچھا لگاکہ وہ ہم غریب اور متاثر عوام میں سے ایک ہیں وہاں مجھے ارباب اقتدار کے خلاف پروپیگنڈے پر بھی شک گزرا- حالانکہ انھوں نے بی بی کی ایک بڑی تصویربھی لگا رکھی تھی،صدر صاحب کی تعریف میں بھی رطب اللسان تھیں اور گھڑی خدا بخش آنے جانے کا تزکرہ بھی ہوا-
کہنے لگی' شارٹ فال تو پہلے سے آرہا ہے،ابادی اتنی بڑھ گیئ ،وسائیل نہیں بڑھے-آپکی حکومت نے کیا کیا ؟ بلکہ اگر اس بات کی تہہ تک پہنچیں تو یہ سب کچھ کیا کرایا ہی پی پی پی کا ہے  - " جی اب نئی حکومت اتنے بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ آئی ہے تویہ مسئلہ حل کر کے دکھائے -- ہم نے تو پانچ سال گزار لئے - اب جمہورئیت پنپنے کے لئے اتنی قربانیا تو دی جا سکتی ہیں-
ارے بھئی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے- دنیا کہاں جارہی ہے آپ کہاں جارہے ہیں -اسپر بھی بہت سے کہتے ہیں ' بھئ ہم تو قناعت پسند اور صابر قوم ہیں-جیسے تیسے گزارا کر لیتے ہیں - 
خیبر پختوں خواہ کے نئے سینئر وزیر سادگی کی مثال قائم کر رہے ہیں اپنے دفتر میں اے سی بند کر رکھا ہے - کوشش کیجئے کہ دوسروں کے اے سی بھی چلوا دیں
ایوب خان کے زمانے میں وارسک، منگلہ اور تربیلا ڈیم بنے - کراچی کا ایٹمی بجلی گھرشائد بھٹو کے زمانے میں بنا- کالاباغ ڈیم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا- تحریک انصاف کی حکومت اس ڈیم کو بالا خر بنانے کی درپے ہے اب تیل دیکھئے گا اور تیل کی دھار---  چھوٹے چھوٹے چند ڈیم بنے - ثمر مبارک مند نے پیش گوئی کی تھی کہ تھر کوئلے سے گیس اور بجلی دونوں حاصل کی جاسکتی ہے--لیکن جو لوگ بجلی کے متبادلات کی بدولت دن دگنی اور رات چوگنی کما رہے ہیں وہ تو ہرگز یہ نہیں چاہیںگے کہ ہمہ وقت بجلی مہیا ہوٓٓ--اور انکی پانچوںگھی میں انگلیاں سوکھ جائیں--- 
 پاکستان کے بڑے بڑے بحرانوں میں بجلی کا بحران انتہائی اہم بلکہ دہشت گردی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے - گرمیوں میں خصوصا جب عوام گرمی سے بلبلا اٹھتے ہیں اور انکے تمام متبادل جواب دے جاتے ہیں تو پھر توڑ پھوڑ اور مظاہرے شروع--اس کوشش میں غنڈے بدمعاشوں کی بر آتی ہے، نتیجتا مذید تباہی و بربادی---
ایک عام صارف کے لئے بجلی انتہائی مہنگی ہے -اب سنا ہے کہ میٹروں میں رد و بدل نہیں ہوسکتا-ورنہ پہلے تو بجلی کے لائن مین خود ہی پیش کش کرکے ،چند ہزار کے بدلے آپکا میٹر سست کردیتے- ایک مرتبہ میری ایک تہجد گزار دوست کا بل دیکھا تو حیرت زدہ  گھرمیں 3'4 اے 'سی چلتےتھے اور بل 500 روپے--نمعلوم ہماری ایمانداری کا کیا معیار ہے؟
جگہ جگہ جا بجا کنڈےاسکا کیا حساب ہے بعض اوقات لگتا ہے دھاندلی ہے دھاندلی اسکا آسان حل کہ" نہ ہوگا بانس اور نہ بجے گی بانسری"---
اس لوڈ شیڈنگ نے نت نئے کاروباروں اور متبادلات کو جنم دیا ہے ،جنریٹر تو بہت پرانی چیز تھے ، کراچی میں جب ہمارا بڑا جنریٹر چلتا تھا تو ھمارے پڑوسی الامان والحفیظ پڑھتے تھے -آدھا شور ان بیچاروں کو سہنا پڑتاتھا'رات کو تو خیر وہ اندر ہوتے تھے لیکن دن میں احتجاج کے فون پر فون آنے شروع -مارے شرمندگی اور پڑوس کے حقوق کا خیال رکھتے ہوۓ ہم سبکو گرمی برداشت کرنے کی تلقین کئے جاتے - اب تو صاحب ثروت لوگوں نے سٹینڈ بائی جنریٹر لگا رکھے ہیں اسی طرح دفتروں اور ھسپتالوں میں ہیں- یو پی ایس خاموشی سے چل پڑتا ہے --ادھر بجلی گیئ ادھر خود بخود وہ چل پڑا- یہ ہمیںخوب  پسند آیاخاص طور پر جب  خاموشی سے یہ اپنے فرائض سنبھال لیتا ہے- لیکن یہ بے چارہ بھی کیا کرے  جب اسکی بیٹریاں پوری طرح چارج نہیں ہو پاتیں تو یہ پندرہ بیس منٹں کے بعد ٹیں بول جاتا ہے-اسکا اسقرر ضخیم کاروبار ہے- بیٹریوں ے کارخانے لگ گئے ،باہر سے بھی برآمد کی جاتی ہیں- اس کے علاوہ لالٹین ، گیس بتی، موم بتی ، دئے،ایمرجنسی لائٹ ، ٹارچ پرانی چیزیں ہیں-
مغرب میں ہم موم بتیاں تفریحا خریدتے ہیں ،مقصد گھروں میں خوشبو بکھیرنا ہوتا ہے یا پھر کینڈل  لائٹ ڈنر ہوتا ہے پاکیستان میں ہماری موم بتیوں کا بھی شارٹ فال ہوجاتا ہے-
 دنیا کے بیشتر ممالک میں بجلی جانے کا کوئی تصور ہی نہیں ہے جبکہ پاکستان میں اسکے متبادل ڈھونڈھنے میں کافی صلاحئیتیں صرف ہو رھی ہیں-
شمسی توانائی -سے بجلی حاصل کرنے کا عمل پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے-پاکستان میں بھی یہ کاروبار زور پکڑرھاہے ایک محترم نے اپنے ای میل میں پاکستان کے لیے شمسی توانائی سے بجلی بنانے کی کوششوں سے آگاہ  کیا تھا--- چند جاننے والوں نے اسکے پینل لگائے ہوئے ہیں - اور اسکے کافی کارخانے لگ رہے ۃیں ایک کرمفرما نے دبئی میں اسکے سولر پینل چپ کا کارخانہ لگا یا ہے -
 امریکا کے مختلف ریاستوں میں شمسی توانائی کے استعمال پر ٹیکس میں بہت زبردست چھوٹ ملتی ہے-
اسکے علاوہ ہوائی چکیوں ونڈ ملز کے ذریعے بجلی کافی بڑے مقدار میں حاصل کہ جا سکتی ہے - ریاست اریزونا سے کیلیفورنیا کی جانب جاتے ہوۓ میلوں میل  پر یہ چکیاں ایستادہ ہیں اسکے لئے ہوا کے رخ کا تعین ہونا چا ہئے- 2003

میں امریکا کے شمال مشرقی ریاستوں اور کینیڈا کے جنوبی صوبوں میں بجلی کا ایک بہت بڑا تعطل وہوا تھا-ریاست اوہائیو میں ایک پاور ہاؤس ٹرپ کر گیا اسکی لپیٹ میں مشیگن، الانوائے،نیو یارک، اونٹاریو اور کوبیک اگئے--ہم سمجھے کہ چند لمحوں کی بات ہے لیکن معاملہ 7،8 گھنٹے تک طویل ہوگیا -بجلی سے چلنے والا تمام نظام مفلوج ہوچکاتھا- عوام لفٹوں،سب وے ٹرینوںاور زیر زمین گزرگاہوں میں پھنس گئے،پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خطرہ تھا بلکہ کہیں کہیں تو معطل بھی ہوئی- میرا بیٹا 52 ویں منزل سے سیڑھیاں اترا اور جلدی سے ٹرین میں بیٹھا جس میں ابھی کچھ حرکت تھی
 ٹی وی تو بند تھا ریڈیو پر مستقل آرھاتھا کہ روشنی کرنے میں احتیاط سے کام لیں اور موم بتیاں نہ جلائیں  بچے جلتی ہوئی مومبتیاں دیکھ کر انتہائی لطف اندوز ہورہے تھے اسلئے کہ یہ انکے لئے بالکل انوکھی صورتحال تھی- وہاں کے مکانوں میں اگر آگ لگ جائے تو ایک دو منٹ میں خاکستر ہو جاتے ہیں- لیکن مجال ہے کہ کوئی بد نظمی یا تشدد ہوا ہو- لوگوں نے رضاکارانہ طور پر چوراہوں پر ٹریفک سنبھال لیا جس سے جو کچھ ہو سکتا تھا کرتا رھا- نہ کوئی حادثہ نہ کوئی بد نظمی--ہمارے ہاں بہی اگر ایسا کبھی کبھار ہو تو شائید ہم انسے بھی بہتر ہوں--
 بعد میں انہوں نے اپنی حکومتوں اور بجلی کے کرتا دھرتاؤن کے خوب لتے لئے-بلئین ڈالر کا نقصان ہوچکا تھا لیکن اس فرسودہ نظام کو انہوں نے تبدیل کر ڈالا- اسوقت مجھے پاکستان بہت یاد آرہا تھا ،اسلئے کہ اس دوران ہمارے پاس کوئی متبادل نظام نہیں تھا- بجلی سے چلنے والا چولھا ، مائیکرو ویو سب کچھ بند اور بیٹھے رہے تصور جاناں کئے ہوۓ----- عام طور پر ان ممالک میں جب یہ دکھائی دیتا ہے کہ تمام  ڈیجیٹل گھڑیاں صفر صفر پر آگئی ہیں  تو احساس ہوتا ہے کہ بجلی میں چند سیکنڈ کا تعطل آیا تھا 
یہ کیا بجلی کو رہتے ہوئے پانچواں گھنٹہ بھی شروع ہوا ---ہائے یہ بے یقینی کاش یقین میں بدل جائے!

Monday, May 5, 2014

جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے

جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے

جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے
(Abida Rahmani, 

انفار میشن ٹیکنالوجی کی قلانچیں ( میرے مطابق)

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قلانچیں بلکہ تیز رفتاری کا مقابلہ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے - دل تو چاہتا ہے کہ بس اب رک جاؤ بہت ہوگیا  لیکن پھر احساس ہوتا ہے کہ ہم تو کہیں کے نہ رہینگے  اتنے پرانے پرانے آلات کے ساتھ کتنے پیچھے رہ جائینگے اب یہ بھی ایک لت اور نشہ سا بن گیا ہے-آجکل مجھے سودا سمایا ہے کہ اپنا پرانا آئی پیڈ ipad تبدیل کرکے آئی پیڈ ائر ipad air لے لوں - میری ایک دوست نے حال ہی میں لیا ہے اور وہ اسکی کارکردگی سے بہت خوش ہے -
 Apple تابڑ توڑ ہر سال ایک سے بڑھ کر ایک ipad  اور iphone  کا اجراء کر رہا ہے یہ پچھلے ipad کی نسبت زیادہ تیز اور5G ،4G نیٹ ورک پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-ہر ایک میں پچھلے سے زیادہ بہتر کیمرہ اور املالینے کے لیۓ مائکروفون بھی ہے-اس کی چپ کافی تیز ہے اور تصویر انتہائی صاف ہوتی ہے یعنی اسکی ریزولوشوں بہت اعلۓ ہے سری کی آواز آپکی رہنمائی کرتی ہے-ipad 3، آئی پیڈ 2  کی نسبت تھوڑا بھاری اور موٹا ہےلیکن کارکردگی میں زیادہ بہتر ہے جب کہ ایر air کافی ہلکا پھلکا ہے اب ایر کے بعد کونسی نئی چیز آتی ہے کہیں خلائی ٹیبلٹ نہ آجائے - کہ کچھ نظر ہی نہ آئے--
- ڈیسک ٹاپ سے لیپ ٹاپ اور اب ٹیبلٹ پر آگۓ جو کہ ایک چھوٹی سی تختی ہی تو ہے- اینڈرائیڈ سسٹم android system کی بھی کافی تختیاں اب بازار میں دستیاب ہیں جو ایپل کی بہ نسبت ارزاں ہیں-- دوسری کمپنیاں بھی اس دوڑ میں لگی ہوئی ہیں-- بلیک بیری نے سمارٹ فون کا اجراء کیا تھا تقریبا ایک عشرے تک اسکا راج تھا آئ فون اور اینڈرائیڈ نے اسک بٹا بٹھا دیا بڑی مشکلوں سے بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں-- یہ فون تو چلتے پھرتے کمپیوٹر ہیں انکے فوائد اور نقصانات کی فہرست کافی طویل ہے--
کمپیوٹر اب جیسے ہماری زندگی کا جزو لا ینفک بن گیا ھے اسکی روز افزوں ترقی اور نت نۓ اضافوں نے بنی نوع انسان کو ہکا بکا کر دیا ہے- اتنے اضافی اور نت نئے اپپس apps ہوتے ہیں کہ عقل دنگ بلکہ ماؤف رہ جاتی ہے اور ہر بنانے والی کی کوشش ہےکہ کچھ ایسا نیا پن لے آئے جو پچھلے میں نہ ہو-

21 ویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نے دنیا کو سمیٹ کر ایک گلوبل ویلج ایک ،چھوٹے سے گاؤں میں بدل دیاہے ایک کلک کے ساتھ معلومات دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ جاتی ہیں- پچھلے 18 -20 سالوں میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ دنیا میںایک عظیم انقلاب لے آۓ محض 18 برس پہلے 1996 کے اوائل میں ، جب میں امریکا کینیڈا اپنے پیاروں سے ملنے آئی تو میرے بھائی نے مجھے انٹرنیٹ اور ای میل سے روشناس کیا اس سے پہلے بس اتنا ہی واقف تھی کہ ایک نئی ایجاد ہوئی ہے ' اسی کے ہمراہ ٹورنٹو کے شیرٹن ہوٹل میں انٹرنیٹ پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کی-اسکو پیش کرنے والے مختلف افادیات ظاہر کر رہے تھے- ہم سمیت سب شرکا اسے اچھی طرح سمجھنے کی کوشش میں تھے کہ آخر یہ کیا بلا ہے اور اس بلا نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو جکڑ لیا بلکہ ایک اژدہا کی طرح لپیٹ لیا --
کسکے گھر جائے گا طوفان بلا میرے بعد--

مجھے سب سی زیادہ ای-میل نے متاثر کیا مجہے اسکی اشد ضرورت بھی تھی کیونکے میرے بچے امریکا میں زیر تعلیم تھے -اس زمانے میں عام خط کو امریکا پہونچنے میں دس بارہ روز لگتے تھے ، ٹیلیفون کی کال بھی مہنگی تھی 3 منٹ کی کال 155 روپے کی تھی جو اسوقت کچھ قیمت رکھتے تھے - واپسی کی بعد پہلا کام یہ کیا کہ IBM کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر خریدا اور بیٹے نے اس پر ڈائیل اپ انٹرنیٹ کی لائن لگوائی- UNDP کے تعاون سے  SDNPK کے نام سے کلفٹن میں انکا دفتر تھایہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں  بلکہ پورے پاکستان میں واحد اور اولین انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے والے تھے- ہم انکے معدود چند صارفین میں سے تھےاس زمانے میں ابھی عام لوگ اس سہولت سے ناواقف تھے- مجھے تو اسمیں بیحد لطف آیا- بچوں ،بھایئ ، رشتہ دار اور دوستوں  سے باقاعدہ رابطہ استوار ہوا ابھی بمشکل دو چار ہی کے پاس انٹر نیٹ کی سہولت تھی --دیگر کو ترغیب دی کہ وہ اس سہولت سے مستفید ہوں- اسی کے ذریعے اہنے انگریزی مضامین بھی لکھے اور جب اخبارات کو یہ سہولت ملی تو بھیجنے شروع کیے،اس طرح کمپیوٹر سے دوستی کچھ اتنی بڑھی کہ ہم دونوں  ایک جان دو قالب ہو گئے ! تم ہوئے ہم اور ہم ہوئے تم  والا حال ہوا, من تو شدم تومن شدی-- اسلئے میں نے اپنے ایک کمپیوٹر کا نام رکھا" میرا نیا دوست "
 اس سے پہلے بچوں نے ایک کمپیوٹر commodore 64 اپنے کھیلنے کے لیے لیا تھاوہ پھر کسی کام کا نہیں رہا تو کسی کو دے دیا-

دیکھتے ہی دیکھتے اس عفریت نے پوری دنیا کو قبضے میںلے لیا - معلومات کا ایک ذخیرہ، ایک خزانہ,ایک ٹھاٹھیں مارتا سمندرہماری انگلیوں کے پوروں تلے آگیا - کمپیوٹر کا ماؤس والٹ ڈزنی کے مکی ماؤس سے کہیں آگے بڑھ گیا -نئی نئی اصطلاحات وضع ہوئیں اور زبان زد عام ہوئیں - سرمایہ کاروں کو نۓ نۓ کاروبار مل گۓ پاکستان میں بھی کافی لوگوں نے انٹر نیٹ کمپنیاں کھول دیں  -کیلیفورنیا امریکا میں پورا خطہ سیلیکون ویلی کے نام سے مشھور ہوا اور اب بھی ہے یہاں پر تمام مشہورIT کمپنیاں ہیں -،Yahoo, Google,Hewlett Packard,Cisco,Intel,Oracle,Apple, Facebook,Micron اور دوسری بے شمار چھوٹی بڑی کمپنیاں- ہزاروں لاکھوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے-مایکرو سوفٹ نے اپنا صدر دفتر Seattle میں رکھنے کو ترجیح دی - یہ تمام کاروبارایک یا دوسری صورت میں کمپوٹر اور IT کی صنعت سے وابستہ ہیں - Google اور Yahoo دو بڑے سرچ انجن کہلاتے ھیں جبکہ دوسرے بھی بے شمار ہیں -

سال 2000 میں جو خطرہ تھا اسکو Y2K کا نام دیا گیا تھا اس سلسلے میں جنوبی بھارت سے خوب لڑکے، لڑکیاں امریکا آۓ اسکے بعد جنوبی بھارت نے بھی اس صنعت میں خوب ترقی کی حیدرآباد کے قریب سائبر آباد بنا اوربنگلور میں تمام مشہور کمپنیوں نے انکے ہنر سے فائدہ سستے داموں حاصل کرنے کے لئے اپنے دفاتر کھول دۓ- اپنے پاکستان میں بھی ہنر اور ذہانت کی قلت نہیں ،پاکستانی بچے بھی کمالات دکھانے میں کسی سے کم نہیں بہت سے بیرون ملک اور اندرون ملک اپنی اعلیٰ کارکردگی دکھا رھے ہیں،نام اور دولت کما رہے ہیں جبکہ بہت سوں کی ناگفتہ حالات نے راہیں مسدود کررکھی ہیں - وقت کے ساتھ یھاں بھی اب کوئ کمی نہیں نظر آتی- پچھلے سال میں نے دیکھا کہ زیادہ تر گھروں میں وائی فائی لگا ہواہے اور بچہ بچہ لیپ ٹاپ لیۓ بیٹھا ہے- یہ دوسری بات ہے کہ وہ کر کیا رہاہے؟PTCL کی سروس کافی تیز ہے ہاں لیکن اگر بجلی موجود ہو یا u ps کام کر رہا ہو؟ابھی چند روز پہلے 3جی اور 4 جی نیٹ ورک کی نیلامی ہوئی جس سے پاکستانی کافی خوش ہیں چین اسی ٹیکنالوجی کے پرزہ جات سستے داموں بناتے ہوۓ آج ترقی کی شاہراہ پرکافی آگے کھڑا ہے -کوریا اور جاپان تو پہلے ہی ہائی ٹیک تھے-

مختلف تنظیموں نے اسے اپنے اچھے یا برے مقاصد فکر کے لیے استعمال کیا- اسلامی لحاظ سے دین کی ترویج اور تفھیم کے لئے انٹرنیٹ انتہائی کارآمد ثابت ہوا-خواتین کے لئے قرآن پاک ، تفسیر و تفہیم کی کئی آن لاین کلاسز شروع ہوئیں جو کئی مشہور اور مستند عالماؤں کے ذریعے ہم تک پہنچتی ہیں -- اپنی اندیکھی بہنوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے اور اپنی علمی صلا حیتوں میں اضافے کے لئے' ہم پال ٹاک 'ہاٹ کانفرنس ' ویب نار Webinar ، سکائپ اور دوسرے ذرائع استعمال کرتے ہیں-ان کمروں(chat rooms) سے ہم خوب فائدہ اٹھاتے ہیں-تفہیم القرآن کی انگریزی اور اردو کی کلاسیں پال ٹاک پر،آن لائن وومن انسٹیٹوٹ کی کلاسیں ویب نار پر منعقد ہوتی ہیں -سکائپ پر بھی کافی درس و تدریس ہو رہی ہے- بہت سارے ادبی ، اسلامی گروپ انٹرنیٹ پر کافی فعال ہیں -- ان گروپوں میں مثبت کے علاوہ منفی کام بھی بہت ہورہے ہیں -دوسروں کو جانے دیجئے اپنے اسلامی ، اردو داں گروپ تفرقہ بازی ، دشنام طرازی اور لامذہبی پر چار میں لگے ہوئے ہیں اور اسکے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں --
  اردو زبان میں کئی ادبی گروپ متحرک ہیں مجھے ان گروپ میں شامل ہوکر کمپیوٹر پر اردو ٹائپ کر کے اپنی تحاریر کو منظر عام پر لانے کا آسان ذریعہ میسر آگیا اس ذریعے سے بہت آسانی سے مختلف رسایل و اخبارات کو میں مضامین بھیج دیتی ہوں --وہ چھاپ کر مجھے اسکی فائیل بھیج دیتے ہیں -- ایک تحریر کوبیک وقت  متعدد
لوگوں کو ہم ایک کلک میں بھیج دیتے ہیں --

ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکا آئے--
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے تو ایک لوٹ اور دھوم مچا دی-انمیں فیسبک بہت زیادہ مقبول ہوا-- اسکے علاوہ آپ اپنے کمپیوٹر کو ٹیلی وژن کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں ، ویڈیو دیکھ لیں ، خبریں سن لیں یا ڈرامہ دیکھ لیں --اتنا کچھ ہے کہ احاطہ کرنا دشوار ہے اور تعین کرنا پڑتا ہے کہ کتنا وقت لگایا جائے--

اگر چہ اب اس جن کو قابو میں کرنے کی کوششیں ھو رہی ہیں لیکن اس کا حال بوتل کی جن جیسا ھو گیا ہے-

اب حالات بدل گۓڈاکۓ اور خطوط کا انتظاراب ہماری زندگی سے خارج ہو گیا اب ای میل کا انتظار ہوتا ہے اگرچہ ڈاک اب بھی آتی ہے لیکن وہ یہاں کے بقول زیادہ تر جنک میل ہوتی ہے بہت کم کام کے خطوط ہوتے ہیں -ہاتھ سے لکھی سطریں دیکھنے کو نظریں ترس جاتی ہیں زور اس پر ہے کہ ٹائپ کرنے کی رفتار کتنی ہے؟ امریکا کینیڈا میں  Postal service کی حالت خراب ہے اور دیوالیہ ہونے کے قریب ہے -

ہمارے بچپن میں قلمی دوستی پر زور ھوتا تھا بمشکل ایک دو قلمی دوست بن پاتے اب آن لائن دوستی کا زمانہ ہے ' یہ دوستی کہیں صرف ای میل اور گپ شپ ( چیٹنگ) تک ہے لیکن کبھی کبھار بات ذرا آگے بھی نکل جاتی ہے ، کچھ نادان غلط کاموں میں پھنس جاتے ھیں،جب کہ کئ خشگوار رشتے بھی قائم ہو جاتے ہیں-

ہم ایک ای میل پر ہم بیشمار لوگوں کو شریک کر سکتے ہیں روزانہ کروڑوں، اربوں ای میل بھیجے جاتے ہیں -بنک ،کریڈٹ کارڈ کمپنیاں ہم سے درخواست کرتے ہین کہ سب حساب کتاب آنلائن ہو جاۓ اور ہم کاغذ بچا کر ماحولیات پر احسان کریں -مصارف کے بل آن لائن ادائیگی کی سہولت ہے ، نمعلوم پاکستان مں یہ سہولت اب میسر ہے ورنہ سخت گرمی، چلچلاتی دھو پ میں لمبی لائنوں میں لگنا پڑتا تھا - ہیکرز جنکو ہمیں انٹرنیٹ چور کہنا چاہئے تاک میں لگے بیٹھے ہیں کہ وہ پاس ورڈ چرا کر آپکی معلومات چرا لیں خاص طور پر مالیاتی اداروں کی چوری ہمیں مشکلات میںڈال سکتی ہے -اسکا سد باب کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں-

انٹرنیٹ پر روزانہ اربوں ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے ،گھر بیٹھے آپ من پسند خریداری کر سکتے ہیں ہاں اگر بازاروں میں رلنے میں لطف آتا ہے تو علیحدہ بات ھے- ہزاروں لوگوں کا کاروبار ہی آن لائن ہورہا ہے اور وہ اس سے خوب کما رہے ہیں محض ایک کمپیوٹر اورانٹرنیٹ کنکشن چاہیۓ-ہزاروں کمپنیاں صرف آن لائن بزنس سے وابستہ ہیں-

آجکل ویب سائٹ کا زمانہ ہے ہر ایک کا ویب بنا ہوا ہے اسکے اردو معنی مکڑی کے جال کے ہیں جس میں آپکو پھنسانے کی کوشش ہوتی ہے، لیکن انٹرنیٹ کی اپنی زبان ہے! ورلڈ وائڈ ویب کے معنی ہیں 'پوری دنیا میں پھیلا ہوا مکڑی کا جال 'اس جال میں اب پوری دنیا پھنسی ہوئ نظر آتی ہے-بےشمار ڈاٹ کام ، ڈاٹ آرگ،ڈاٹ نیٹ آپکو نظر آئنگے بلاگ ہیں اور نہ جانے کیا کیا ؟ ٹیلی فون کی دنیا میںانٹرنیٹ سے بڑا انقلاب آگیا VOIPکے ذریعےسے ٹیلیفون تمام دنیا میں کافی سستا ہوگیا اب گوگل، وایبر، وٹس ایپ، سکائپ اور دیگر متعدد کے ذریعے مفت کال کر سکتے ہیں ایک زمانے میں یہ خواب و خیال لگتا تھا کہ فون پر بات کرنے والے کی تصویر نظر آۓ اب یہ ایک ہمہ گیر حقیقت ہے- جبکہ میجک جیک اور دیگر سستی کمپنیاں بھی موجود ہیں-

اکثر لوگوں کا یہ اعتراض بھی حق بجانب ہے کہ انٹرنیٹ میں سرفینگ کی سہولت سے علمی اور اخلاقی فوائد کے بجاۓ منکرات ہی کو فروغ حاصل ہو رہاہے انکی لت addiction سے شائد ہی کوئی انکار کر سکے- البتہ ہمیں یہ ضرور جانناچاہئے کہ انٹر نیٹ پر فحاشی و عریانی کے سیلاب سے بچنے کے لئے کیا تدابیر اختیار کی جا ئیں خاص طور پر بچوں کے لیے، کہ انکو کیسے بچایا جاۓ-انکو پاس ورڈ وغیرہ لگا کر parental control ہونا چاہئے اور سمجھا نا انتہائی ضروری ہے-

ان تمام ویب سرفنگ اور تعلقات قائم کرنے میں ہمیں قرآن کے واضح احکامات کا خیال رکھنا ضروری ہے-بنی اسرائیل کی آئت 36 میں اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد ہے " یقینا آنکھ کان اور دل سب ہی سے باز پرس ہوگی" جو کچھ بھی ہم دیکھتے سنتے اور اخذ کرتے ہیں سب کی آللہ کے حضور جواب دہی ہوگی--اللہ تعالئ ہماراحساب آسان کرے-
یہ چند اشعار اچھے لگے شاید آپکو بھی پسند آئیں--

ہزاروں سائٹیں ایسی کہ ہر سائٹ پہ دم نکلے


نہ پوچھو کس طرح پھر سائبر کیفے سے ہم نکلے
سب عاشق تھک گئے اَپ لوڈ کرکے اپنی سائٹ پر
وصالِ یار کی ، سی ڈی میں سو سو پیچ و خم نکلے!
وہاں اب ہر طرف کمپیوٹروں کے چوہے پھرتے ہیں
مرے لکھنے کے کمرے سے سبھی کاغذ قلم نکلے
عدد کا پاس ورڈ اُف کس بَلا کا پیرہن نکلا
غضب کی جلوہ آرائی میں شیشے کے صنم نکلے!
ہمیں ’سائٹ نوردی کو تو’گوگل‘ جامِ جم ٹھہرا
جہاں بینی کو اب کیونکر یہ کمرے سے قدم نکلے
قیامت خیز چیٹنگ،میں ہلاکت خیزہیکنگ تھی
سو اپنی پاس بک میں ڈھیر سے اعداد کم نکلے
بلاگنگ کی قسم بد قسمتی کیا وائرس نکلی!
خوشی کی ڈاون لوڈنگ کی، الم کے زیر و بم نکلے
رقیب و یار کی ’ ٹیوننگ ‘ کہاں چل کر کہاں پہنچی
برآمد ’جنک میلوں، میں مرکب پیچ و خم نکلے
خوشا، اے وادیِٔ ، سرفنگ،بہ چشم شاہدؔ حیراں
ہمارے بائی فوکل میں غضب کے زیر وبم نکلے