Friday, September 28, 2012

"فداک روحی امی و ابی یا رسول اللہ"


"فداک روحی امی و ابی یا رسول اللہ"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم آپ پر میری ذات اور میرے ماں باپ قربان ہوں
عابدہ رحمانی

اہانت رسول پر مبنی اس ویڈیو فلم نے پوری اسلامی دنیا کو ایک شدید غم و غصے کی لپیٹ میں لیا ہوا ہے-
اس فلم کا کیا نام ہے اور بنانے والا کون ہے اس سے ہمیں کیا مطلب ، مسلمانوں اور اہل ایمان سے انکے نبی کے حوالے سے پھر چھیڑ خوانی کی گیئ ہے - اس فلم کی مخالفت ابھی شروع ہی ہوئی تھی کہ فرانس سے حضور ص کی اہانت پر بیھودہ کارٹون منظر عام پر آیئ- لیبیا میں بن غازی کے مقام پر امریکی سفیر اوردیگر تین افراد کو مار دیا گیا-اور یہ گیارہ ستمبر کو رونما ہوا-اسلامی دنیا کے دکھون اور کلفتوں کا ایک ناتمام سلسلہ جاری رہتا ہے-
اسکے ساتھ پوری دنیا ایک تشدد کی لپیٹ میں ہے اور بیشتر تشدد اسلامی دنیا کی قسمت میں ہے-

ساری دنیا میں ایک ہنگامہ بپا ہو تو ٹورنٹو کے مسلمان کیسے خاموش رہ سکتے ہیں - راتوں رات ایک تنظیم معرض وجود میں آئی "Canadian Muslims against Blasphemy  " اور 22 ستمبر کو یونیورسٹی ایونیو پر امریکن کونسلیٹ کے سامنے  اھانت رسول صلی اللہ علیہ و صلم کی پر زور مذمت کیلئے ایک پر امن مظاہرے کا اہتمام کیا گیا مظاہرے کا عنوان تھا -
"فداک روحی امی و ابی یا رسول اللہ" ہم اللہ تعالیٰ کے تمام بھیجے ہوئے پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں اور انکی کسی بھی قسم کی اہانت کے خلاف ہیں --
کوپر روڈ مسیساگا کی مسجد جامعیہ اسلامیہ سے ہمارے گروپ کی دو بسیں روانہ ہویئں ہمارے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت پورے پورے خاندان تھے - لوگوں نے سٹرولرز رکھے اور یہ قافلہ رواں ہوا ہماری تواضع کیک اور جوس سے کی گیئ- ایک جوش اور ولولہ دیدنی تھا - پاکستان کے پرتشدد مظاہروں اور اتنی بیگناہ جانوں کے تلف ہونے پر سب غمزدہ اور متاثر تھے-
کشاں کشاں مسلمان اس مظاہرے میں شریک ہونے آرہے تھے - بسوں سے، ذاتی گاڑیوں سے ، ٹرینوں سے، منتظمین کے مطابق تقریبا پانچ ہزار لوگ تھے - تمام مشہور ٹی وی چینلز اسے  کور کر رہے تھے سن نیوز نے ایک میرا مختصر سا انٹرویو لیا -
ایک جوش و خروش اورجذبہ دینی حمئیت کا موجزن تھا -ہر مکتبہ فکر کے مسلمان شریک تھے - فقہ جعفریہ کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے دکھائی دئے - بقول ظفر بنگش کے یہ یہاں کا سب سے بڑا سنی شیعہ اتحاد کا مظاہرہ ہے- اس اتحاد کے لئے خوب خوب نعرہ بازی ہوئی-
میرے قریب ایک نوجوان اور اسکے ساتھی سیاہ شلوار قمیص، بالوں کے پٹے اور سیاہ پگڑی میں ملبوس اپنی آواز اور قوت کی انتہائی شدت سے نعرے باز ی کر رہے تھے زیادہ تر نعرہ تکبیر ، لبیک یا رسول للہ او ر امریکہ کو شرم دلانے کے نعرے تھے- کچھ لوگ دو انتیائی وجیہ اور حسین نوجوانوں کی بڑی بڑی تصاویر پر مبنی ریشمی بینرز اٹھائے نظر آئے ایک کی پگڑی سبز اور دوسرے کی زرد رنگ کی تھی --یہ ایرانی اور عراقی شیعہ تھے میں حیرت زدہ کہ کیا یہ اس ہستی کی تصاویر ہیں - جنکی پاسداری کیلئے یہ مظاہرہ ہو رہا ہے - لیکن پھر ہری پگڑی والے جوان کی اکیلی تصاویر دکھائی دیں جن پر امام حسین درج نظر آیا تو یہ علی اور حسین رض کی تصاویر ہیں؟ انکے ساتھ بنو ہاشم کے بینرز بھی نظر آئے- اسلام میں مختلف فقہوں کے نزدیک بہت کچھ جائز اور بہت کچھ ناجائز ہے-
ان سب کے باوجود یہ مظاہرہ مسلم اتحاد پر مبنی تھا اور ایک نکتے پر مسلمان متحد تھے -کہ رسول اللہ صلعم کی شان میں کوئی بے ادبی اور گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی - مقررین تقاریر سے اپنے نکتہ نظر کی وضاحت کر رہے تھے- خاتون مقرر یہاں کی فرسٹ نیشن( یہاں کے قدیم باشندے جنکو امریکہ میں ریڈ انڈئین یا natives کہتے ہیں) کی نو مسلمہ تھیں کافی پرجوش اور دکھی تھیں-
کینیڈئین پولیس ہر قسم کی  غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کھڑی تھی-قریب ہی ڈنڈاس سکوئیر پر برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ تھا وہ بھی اس مظاہرے میں شامل ہوئے -دنیا کی اس مغلوب ترین اقلئیت کے لئے اب کچھ عا لمی سطح پر آواز اٹھ رہی ہے- بھانت بھانت کے بینرز تھے آزاد ممالک میں آزادی اظہار کا یہ حصول  بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے- 
آخر میں قرار داد منظور ہوئی کہ امریکہ اس ویڈیو پر مکمل پابندی عائید کرے اور اس طرح کے دوسرے اقدامات کا سد باب کرے-اسی طرح کے قوانین وضع کئے جائیں جیسے یہودیوں ، ہم جنس پرستوں ،نسلی تعصب کے خلاف وضع کئے گئے ہیں-


ابھی چند سیکنڈ پہلے مجھے اس فلم کا اصلی نام اور فلم ساز کا نام معلوم ہواہے وہ بھی سکاربرو کے لیبر پارٹی ممبر پارلیمنٹ جم کریجیانس Jim Karygiannis کے اس ای میل کے بعد  کہ وہ �Innocence of Muslims�نامی فلم کی سخت مذ مت کرتے ہیں اور اسکی تشہیر کے سخت خلاف ہیں-
 اس فلم کو کاش کہ نظر انداز کردیا جاتا تو وہ بدبخت ہر گز اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوتا- سام باسل نامی یہ مردود مصر سے 

تعلق رکھنے والا ایک کوپٹک کرسچیئن ہے کوپٹک کو عربی میں قبطی کہتے ہیں اور یہ اپنے آپکو مصر کے اصلی باشندے 

سمجھتے ہیں جبکہ باقیوں کو عربی النسل -انمین اچھے لوگ بھی ہیں لیکن عموما انکو اسلام اور مسلمانوں سے سخت کدورت ہے-

جن لوگوں نے فلم دیکھی ہے وہ یقینا اس کے مندرجات سے سخت برافروختہ ہیں لیکن فلم یا ویڈیو انتہائی غیر معیاری ہے - 

حب رسول صلی علیہ وصلم ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑھ کر ہے اوراسکی پاسداری کرنا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ 

ہے - اسکے لئے عملی اقدامات کرنا ضروری ہے-ایک عملی قدم تو ہمارے وزیر غلام احمد بلور صاحب نے اٹھایا -واہ واہ کیا 

اعلان اور جذبہ ہے دوسرا اعلان زرداری کے حوالے سے آیا کہ وہ اقوام متحدہ سے اہانت رسول کے خلاف بل کی درخواست 

دینگے- اللہ کرے کہ یہ انکے گزشتہ گناہوں کا کفارہ ثابت ہو اس بل کو منظور کرنے کیلئے بیحد کوشش کرنی چاہئے بلکہ 

امریکہ میں تمام اسلامی تنظیمات متحد ہو کر امریکی حکومت پر انکی حفاظت کے مدنظر بھی دباؤ دال سکتے ہیں کہ اس طرح 

کے قوانین وضع کئے جا ئیں کہ دنیا مین کہیں بھی پیغمبر اسلام اور دوسرے پیغمبروں کی توہین نہ کی جائے-کیونکہ امریکن 

چینل یہ سب ہمہ وقت دکھاتے ہیں کہ آزادئ اظہار کے لئے  Jesus کا کیسے کیسے مذاق اڑایا جاتا ہے- لوہا گرم ہو تو 

ضرب شدید ہوتی ہے اسوقت امریکہ پر دباؤ ڈالنے کا صحیح وقت ہے-ایک تو انکا سفیر ہلاک ہوا ہے ، دوئم 

نتخابی گرم جوشی ہے -امریکہ کو یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ اس طرح امریکہ اور امریکی عوام زیادہ محفوظ ہونگے-

عالم اسلام کی حالت بقول میری ایک محترم استاد کے ایک چڑ چڑے بد مزاج بچے کی ہے جسکو محلے کے اوباش لونڈے 

مزے لینے کے لئے چھیڑ خوانی کرتے ہیں --اللہ تبارک و تعالی اس چڑ چڑے بچے کو عقل سلیم عطا کرے --آمین ثم آمینا

14 comments:

  1. Khalid Rahman wrote:
    JazakAllah, Abida. Aap nay hum sub ki numaaendagi ki.

    Wassalam.

    Khalid

    ReplyDelete
  2. From: Alaf khan
    Subject: Fw: Abida Rahmani
    To: "Abida Rahmani"
    Date: Friday, September 28, 2012, 9:05 AM

    Thank you for all the Forwards. You almost certainly have the Guest Column inThe Daily Mashriq. Here it is just in case.

    Yours sincerely Alaf Khan
    Abida Rahmani.http://www.dailymashriq.com.pk/index.php?page=6&edition=&date=

    ReplyDelete

  3. From: "Aijaz Zaka Syed" Add sender to Contacts
    To: "Abida Rahmani" , abida.rahmani7@gmail.com
    Thank you Abida aapa for this passionate piece. Do you write regularly for Mashriq? Please keep writing,
    best
    Aijaz

    ReplyDelete
  4. Assalam O Alaikum Abida,

    This is beautiful effort mashaAllah. I am forwarding it to our president Fariha Shakeel to consider for our upcoming Noor issue inshaAllah.
    May Allah swt accept all your efforts Aameen.
    Allah kare zore qalam aur ziyadah.

    Wasalam
    Farah

    ReplyDelete

  5. walaikumsalaam wr wb
    Farah , it is only a blessing of Allah swt and encouragement from friends like you.

    I'm coming to Corona to that friend and InshaAllah will meet each other if possible.

    JAK and lots of love

    ReplyDelete
  6. Abida Rahmani abida.rahmani7@gmail.com
    1:20 PM (7 hours ago)

    to Aijaz
    Just recently started sending them, with the help of Dr. Huma. Not in touch with most of Pakistani periodicals. They just select and print with out my knowledge.
    You know its just a hobby so far. The only compensation I got was from Dawn when I was in Karachi.
    All the best!

    ReplyDelete
  7. Subhan Allah, aap ki tahreer laiq e tawajja hai. Adil Hassan.

    ReplyDelete

  8. بیحد مشکور ہوں!






    Abida Rahmani




    ReplyDelete
    Replies
    1. 2012/9/27 syed maeraj jami
      آپ کی اس مفصل روداد سے مجھے ساری صورت حال کا علم ہوا نیز یہ پڑھ کر خوشی ہوئی کہ دنیا بھر کے مسلمان کم از کم اس معاملے میں متحد ہیں
      ٹورنٹو میں احتجاج کا حال پڑھا جئ خوش ہوا
      ایران میں تمام اھل بیت کی تصاویر سرعام فروخت ہوتی ہے کراچی کے کئی اہل تشیع کے گھروں میں حضرت علی کی تصویر ہے اور اس کو وہی مقام حاصل ہے جو ھمارے گھروں میں اللہ اور اس کے رسول کے تغرے کو حاصل ہے
      آپ کی تجویر پر دل و جان سے متفق ہوں اس وقت لوہا ٹھیک ٹھا ک گرم ہے بس ایک ہلکی سی چوٹ لگانے کی ضرورت ہے مگر پوری دنیا کے مسلمان مل کر ایسا کریں گے تو مسئلہ حل ہو گا
      سردست تو یہ احتجاج جاری ہے
      آپ کے استاد نے آخر میں مسلمانوں کی جو مثال دی ہے اس کی داد جس قدر دی جائے کم ہے
      کیا خوب مثال ہے واقعی عالم اسلام کی مثال ایک چڑچڑے لڑکے کی ہے جسے محلے کے لونڈے ھمہ وقت چھیڑتے رہتے ہیں
      کاش عالم اسلام کا یہ چڑ چڑا پن دور ہو جائے خاص طور سے پاکستانی مسلمانوں کا چڑ چڑا پن تو وحشت انگیز اور دہشت ناک ہوتا جا رہا ہے

      Delete

  9. السلام علیکم
    آپکا مفصل تبصرہ پڑھ کر جی خوش ہوا اور یہ جان کر تسلی ہوئی کہ آپکو یہ روداد اچھی لگی-
    ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی اطلاع موصول ہوئی کہ وہ مردود پروڈیوسر نکولا بسیلی گرفتار ہوگیا ہے اس پر کمپیوٹر استعمال کرنے کی پابندی تھی- دھوکہ دہی ، کئی اقسام کے فراڈ اور دیگر کافی الزامات ہیں آپ نے اسکی تصاویر دیکھی ہونگی منہ چھپائے کھڑا ہے پولیس نے اسکو ہتکھڑیاں اور زنجٰیر پہنا رکھی ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں-
    تصاویر اہل بیت کی مجھے کافی عجیب لگیں کیونکہ ہم تو انکو ناجائز سمجھتے ہیں
    ، کا فی عرصہ پہلےکراچی میں بوہری بازار میںپہلی مرتبہ بکتے ہوئے دیکھی تھیں تو کافی تعجب ہوا تھا -کیا رسول صلی اللہ علیہ وصلم کی تصاویر بھی بناتے ہیں ؟
    ہمارے پاکستانی بھائیوں کا جوش و جذ بہ ہمیشہ پر تشدد اور پر اشتعال ہوجاتا ہے انسانی جان کی کوئی قدر و قیمت ہی نہیں - بینظیر کے سوگ اور غم و غصے میں پوری ریلوے تباہ کردی-
    آپ بالکل درست فرمارہے ہیں ہم لوگ جذبات میں اتنے اندھے ہوجاتے ہیں کہ ٹھوس اقدامات سجھائی ہی نہیں دیتے --

    آپ کی کتاب کافی دلچسپ ہے بہت لظف آیا اس طرح کی یاد داشتیں بعد میں خود پڑھنے میں بھی کافی اچھا لگتا ہے-
    "back to the memory lane "والی کیفئیت ہو جاتی ہے

    بیحد شکریہ

    ReplyDelete
  10. From: aapka Mukhlis
    To: "bazmeqalam@googlegroups.com"
    Sent: Friday, 28 September 2012, 10:23
    Subject: Re: {14782} "فداک روحی امی و ابی

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ٹورنٹو کے مظاہرے کا حال پڑھ کر خوشی ہوئی۔بہت منظم ، پُرامن انداز میں بہت مدلل پوسٹرز کے ساتھ احتجاج کیا گیا۔مسلمان تو ساری دنیا کے جتنا بھی احتجاج کر لیں جب تک مسلم قیادت متحد ہو کر مشترکہ طور پر قدم نہیں اُٹھائے گی ، اسلام دشمن طاقتوں پر کچھ اثر نہیں ہوگا۔ سب سے بڑی ذمہ داری مسلم حکمرانوں کی بنتی ہے کہ ٹھوس قدم اٹھائیں۔ اللہ ہمیں صالح اورجری قیادت عطا فرمائے
    آمین

    ReplyDelete

  11. 012/9/28 syed maeraj jami
    اگر میں اس با ت کا اظہار کروں کہ کسی بھی جلسے یا جلوس کے دوران ھنگامہ آرائی اور لوٹےارو اش مار ہوتی ہے وہ ایک بہت منظم گروہ ہے جھنیں ادبی اصطلاح میں کالی بھیڑیں کہا جاتا ہے
    یہ گروہ اب پاکستان کے ھر بڑے اور چھوٹے شہروں میں بن گیا ہے یہ گروہ تقریبا ھر سیاسی مذہبی اورلسانی جماعتوں میں بھی پروان چڑھ رہا ہے
    لوٹ مار کے دوران ان کی فوٹیج بڑی آسانی سے بنتی ہے مگر اب تک ایک بھی فرد کو نہ منظر عام پر لایا گیا اور نہ عوام کے سامنے ان کی کڑی سزا دی گئی تاکہ لوگوں کو عبرت ہوتی لگتا ہے کہ اس طرح کے جلسے جلوسوں کی خبر ان ملک دشمنوں کے لیے نوید عید سے کم نہیں لا اینڈر آرڈر نام کی کوئی شے اس ملک میں نہیں بڑے سے بڑے دہشت گرد قاتل لیڑے اور ملک دشمن کو گرفتاری کا ذرا بھر خوف نہیں کہ ان کی پشت پناہی کے لیے اس ملک کے بڑوں کا سایہ ہےجو سیاسی لیڈر بھی ہیں علما بھی ہیں اور عوام کے سائیں بھی کیوں کہ سائیں کا کتا بھی سائیں ہوتا ہے

    بہت شکریہ آپ کو کتاب پسند آئی

    جامی

    ReplyDelete
  12. Gul Bakhshalvi
    To: bazmeqalam@googlegroups.com
    Sent: Saturday, 29 September 2012, 6:58
    Subject: Re: {14803} "فداک روحی امی و ابی

    خوب لکھا جامی بھائ آپ نے
    بدبخت خود پرست سیاسدان ہی اس مجرمانہ فعل کے مجرم ہیں
    درپردہ یہ ہی لوگ ہیں لیکن کوئ ایک ہو تو
    سب چور ہیں بدبخت مغربی غلام

    بخشالوی

    ReplyDelete
  13. الکل درست لکھا برادرم بخشالوی اگر کوئی محب وطن اس وطن کے لوگوں کے کرتوتوں کو لکھنے بیٹھے گا تو لوگ مارے حیرت کے دانتوں تلے اپنی انگلیاں دبا دیں گے
    جامی

    ReplyDelete